الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اختر علی چوہدری کے کلینک کا افتتاح 430

الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اختر علی چوہدری کے کلینک کا افتتاح

الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اختر علی چوہدری کے کلینک کا افتتاح

تحصیل فورٹ عباس(ابوحمزہ ساجد تحصیل رپورٹر)الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اختر علی چوہدری کے کلینک کا افتتاح فورٹ عباس کے معروف ہارٹ سپیشلسٹ ڈاکٹر عبدالرحمن نے کیا


افتتاحی تقریب میں سابقہ صدر پریس کلب عبدالحفیظ ضیاء صدرانجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد صدرپریس کلب فورٹ عباس ۔ وارث علی سندھوسمیت محکم صحت کا پیرا میڈیکل اسٹاف اور معززین علاقہ کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق علاقہ کے معروف الٹرا ساؤنڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر اختر علی چوہدری کھچی والا میں کامیابی سے ہسپتال چلا رہے ہیں


اپنی خدمات کو وسیع کرنے کے لئے فورٹ عباس کے وسط میں عدالت چوک کے قریب جہاں ڈاکٹر فضل ڈینٹل سرجن بہت کامیابی اور پلندہ اخلاق سےکلنک چلا رہے تھے اسی کلینک میں ڈاکٹر اخترنے کلینک کا آغاز کیاہے ڈاکٹر موصوف فورٹ عباس کی عوام کی خواہشات کے پیش نظر روزانہ دو بجے سے لے کر پانچ بجے تک مریضوں کا معائنہ کیا کریں گے جہاں الٹرا


ساؤنڈ کی سہولت بھی میسر ہو گی واضع ہو کے تحصیل بھر میں یہ واحد الٹرا سائونڈ کلینک ھو گا۔ کلینک کا افتتاح فورٹ عباس کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز شخصیت۔بلند اخلاق۔درد دل رکھنے والے ماہر امراض دل ڈاکٹر عبدالرحمن نے کیا افتتاحی تقریب میں سابقہ چئرمین یونین کونسل حاجی اعجاز احمد سنیئر صحافی و سابقہ صدر پریس کلب فورٹ عباس صدرانجمن تاجران حاجی محمد سلیم زاہد، صدر پریس کلب چوہدری وارث علی سندھو،صدرانجمن کاشتکاراں چوہدری محمد افضل بھٹی راجہ محمد ضیاء کاکڑ ،خادم حسین، افتخار احمد،


ملک ریاض، ذوالفقار اورمحمد اقبال میڈیکل سٹور والے، خادم حسین اور ہر دلعزیز شخصیت سابقہ ایم ایس thqہسپتال اور رہنما pti ڈاکٹر راو شاہد تسلیم، ملک رفیق، ڈاکٹر حفیظ الرحمن آئی سپیشلسٹ، ڈاکٹر سدرہ علی گائناکالوجسٹ، ڈاکٹر محمد طارق چلڈرن سپیشلسٹ سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ڈاکٹر اختر علی چوہدری کی طرف سے شرکاء تقریب کی تواضع کا خصوصی اہتمام سعد میرج ہال میں کیا گیا ڈاکٹر محمد نعمان ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال فورٹ عباس بھی اس تقریب میں موجود تھے


صدر انجمن تاجران وچئرمین پریس کلب محمد سلیم زاہد نے اپنے علاقہ کے بلند اخلاق اور ملنسار شخصیت ڈاکٹر اختر الٹرا سائونڈ سپیشیلسٹ کو مبارکباد دی جنہوں نے ہمارے علاقہ کو اس سے مستفید کیا


اور ڈاکٹر فضل محمود ڈینٹل سرجن جو ایک مایہ ناز ڈاکٹر ہیں اکٹھے ایک کلینک میں مریضوں کا چیک اپ کا کریں گے افتتحاج کرنے والے ڈاکٹر عبدالرحمان تو ہمارے علاقہ کی شان و آن ہیں جن کے پاس ضلع بھر سے مریض تشریف لاتے ہیں اور اللہ کے کرم سے صحت یابی پاتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں