ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آئوٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری 288

ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آئوٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری

ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آئوٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ڈی پی او ڈی جی خان اسد سرفراز کی فیصل مسجد نزد آئوٹ ایجنسی چوک میں نماز جمعہ کے بعد کھلی کچہری۔



ڈی پی او اسد سرفراز نے مسجد میں آئے نمازیوں سے خطاب کیا۔ڈی جی خان کے شہریوں کے مسائل حل کرنا میری واحد ترجیح ہے اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔




ڈی پی او نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے تاکہ شہریوں کے مسائل سن کر حل کر سکوں۔ڈی جی خان کے شہریوں کو امن و امان کے قیام میں پولیس کا ساتھ دینا ہو گا۔گھر گھر تک انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے SHOs کو نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد مسجد میں ہی عوام کے مسائل سننے کے احکامات دے دیئےگئےہیں۔




ڈی پی او نے کہا کہ ہر شہری ذاتی طور پر اچھے شہری ہونے کا کردار ادا کرے۔اپنے بچوں کو بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل مت چلانے دیں اور مشکوک شخص کے متعلق اطلاع دے کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں