135

کشور بیگم بیوہ کی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مظفرگڑھ سے تحفظ فراہم اپیل

 کشور بیگم بیوہ کی انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس مظفرگڑھ سے تحفظ فراہم اپیل

مظفرگڑھ(میاں خالد ندیم بھٹی بیورو چیف ) تھانہ خانگڑھ کی مسماة کشور بیگم بیوہ رانا محمد اسحاق نے انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازیخان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سے اپیل کی ہے کہ پولیس وردی کی آڑ میں غندہ گردی کرکے ہمیں اپنے ملکیتی گھر سے بے




دخل کرنے کے درپے پولیس ہیڈ کانسٹیبل رانا شاہد اور دیور رانا محمد دین کیخلاف قانونی کارروائی کرکے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔مظفرگڑھ پریس کلب میںاپنے دو بیٹوں رانا وقاص اور رانا وقار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسماة کشور بیگم بیوہ رانا محمد اسحاق نے کہا کہ اس کا دیور رانا محمد دین اور بھتیجا رانا شاہد ہیڈ کانسٹیبل پنجاب پولیس ان کے ملکیتی گھر پر زبردستی قبضہ کرنا چاہتے ہیں،




حالانکہ وہ اپنے شوہررانا محمد اسحاق کی وفات کے 20 سال کے بعد سے اب تک اپنے اسی مکان میں رہائش پذیر ہیںمگر بعد میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل نے ہمیں مار پیٹ کر گھر سے بے دخل کردیا تھا مگرمحلہ داروں اور دوسرے رشتہ داروں کی مداخلت پر انہوں نے اپنے گھر کا قبضہ حاصل کرکے




دوبارہ اس میں رہائش اختیار کرلی۔ مسماة کشور بیگم نے بتایا کہ اس نے محنت مزدوری کرکے اپنے دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو پالا پوسا ہے اور اب اس کی دونوں بیٹیاں شادی شدہ ہیں جبکہ دونوں بیٹے اس کےساتھ رہتے ہیں۔ اس کے دیور رانا محمد دین اور بھتیجا رانا شاہد پولیس ہیڈ کانسٹیبل آئے روز غنڈے لیکر آجاتے ہیں اور گھر خالی نہ کرنےکی صورت میں جان سے مارنے کی




دھمکیاں دیتے ہیں جبکہ متعدد بار رانا شاہد اپنی وردی کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے دوسرے پولیس اہلکاروں کو بھی ساتھ لاکر ہمیں دھمکیاں دیتا ہے اور گھر خالی نہ کرنےکی صورت میں میرے بیٹوں راناوقاص اور رانا وقار کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرانے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا رہائشی مکان گزشتہ چالیس سال سے ان کے قبضے میںچلاآرہا ہے




جبکہ گھر کی ملکیت کے کاغذات کے علاوہ بجلی اور سوئی گیس کے بل بھی ہمارے نام آتے ہیں جوکہ بوقت شہادت پیش کیے جاسکتے ہیں۔مسماة کشور بیگم نے آہ و بکا کرتے ہوئے کہا کہ اگر قانون نافذ کرنےوالے اداروں نے محمد دین اور رانا شاہد کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیکر انہیں قانونی تحفظ فراہم نہ کیاتو وہ اپنے بچوں کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے مین گیٹ پر بھوک ہڑتال کرکے انصاف اور تحفظ کےلئے فریاد کرنے پر مجبور ہوں گی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں