158

منرو میں چوبیس اگست کو کوہ سلیمان فیسٹیول منعقد کیا جائے گا عثمان احمد خان بزدار

منرو میں چوبیس اگست کو کوہ سلیمان فیسٹیول منعقد کیا جائے گا عثمان احمد خان بزدار

ڈیرہ غازی خان(محمد فیض سٹی رپورٹر )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر فورٹ منرو میں چوبیس اگست کو کوہ سلیمان فیسٹیول منعقد کیا جائے گا جس کے لیے انتظامی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں




فیسٹیول میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی آمد بھی متوقع ہے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان سید موسی رضا نے افسران کا اجلاس طلب کرکے فیسٹیول کے انتظامات کو حتمی شکل دی انہوں نے کہا کہ فیسٹول کے انتظامات شروع کردیے گئے ہیں وزیراعلی کی 24 اگست کو آمد متوقع ہے 24 اگست کی شام میوزیکل نائٹ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ




کوہ سلمان فیسٹیول میں کرافٹ بازار،فوڈ سٹریٹ اور دیگر رنگارنگ پروگرام منعقد کئے جائیں گے تئیس اگست رات 12 بجے سے 24 اگست کی رات 12 بجے تک سخی سرور اور بواٹا سے بھاری گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا روڈ پر ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا اور فورٹ منرو میں تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے گا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں