164

تھانہ سنانواں پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی،

تھانہ سنانواں پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی،

مظفرگڑھ(میاں خالد ندیم بھٹی بیورو چیف )تھانہ سنانواں پولیس کی منشیات سمگلروں کے خلاف بڑی کاروائی، کاروائی میں 2 بلوچستان کے ملزمان 1 خاتون سمیت 4 سمگلرزکو گرفتار کر کے 52 کلو گرام چرس اور 3 لاکھ روپے نقد رقم برامد کر لی گئی، عمران احمر آر پی او ڈیرہ غازی خان کی تھانہ سنانواں میں گفتگو



تفصیل کے مطابق منشیات سمگلرز سیفل اور زبیدہ کا تعلق کوٹ ادو جبکہ قمر اور پیر محمد کا تعلق بلوچستان کے علاقوں زیارت اور ہرنائی سے ہے،ملزمان ٹرک سے چرس کو گاڑی میں ڈال رہے تھے پولیس موقع پر پہنچ گئی، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان ریجن عمران احمر کے مطابق تھانہ میں منشیات کے حوالے سے شکایات تھی اور خصوصی اپریشن چل رہا تھا،




ایس ایچ او کلیم اللہ گاڈی اور ڈی ایس پی عظمت اللہ گورمانی کو اس حوالے سے خصوصی ٹاسک دیا گیا تھا،خفیہ انفارمیشن اکٹھی کی گئی اور احسن طریقے سے اور اس انفارمیشن کی بنیاد پر کاروائی کی گئی، اس گرفتار شدہ نیٹ ورک کے ذریعے مزید کاروائی کو آگے بڑھایا جائے گا اور گینگ کے




مزید ارکان کو گرفتار کیا جائے گا، اس نیٹ ورک کو ختم کیا جائے گا یہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، ریجنل پولیس آفیسر نے آخر میں ایس ایچ او کلیم اللہ گاڈی اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی،




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں