117

تیز رفتار پولیس کی گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے الٹ گئی

تیز رفتار پولیس کی گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے الٹ گئی

مظفرگڑھ(رپورٹ:میاں خالد ندیم بھٹی )مظفرگڑھ. ڈیرہ غازی خان روڈ ، تھرمل بائی پاس کے قریب تیز رفتار پولیس کی گاڑی موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے فٹ پاتھ پر چڑھتے ہوئے الٹ گئی۔ پولیس کی گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت SP انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی خان زخمی ریسکیو ذرائع حادثہ موٹر سائیکل سوار کی لاپرواہی اور اچانک سے پولیس کی گاڑی کے سامنے آنے کے باعث پیش آیا۔ ۔




ریسکیو ذرائع حادثے میں موٹر سائیکل سوار معجزانہ طور پر محفوظ رہے ریسکیو ذرائع ۔ اس حادثے کی کال موصول ہوتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق تین ایمبولینس اور 10 سے زائد ریسکیورز کے جائے حادثہ پر بروقت پہنچ کر زخمی ہونے والے ڈرائیور اور SP انویسٹیگیشن کو




اپنی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو ذرائع SP انویسٹیگیشن ڈیرہ غازی اشرف ولد عبدالغفو عمر 50 سال بتائی گئی ہے۔ ریسکیو ذرائع مظفرگڑھ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی انکوائری شروع کر دی۔ ریسکیو ذرائع۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں