126

تحصیلدار سید قمر کاظمی کے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کے قریب واقع کینٹین اور دوکانوں پر چھاپے

تحصیلدار سید قمر کاظمی کے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کے قریب واقع کینٹین اور دوکانوں پر چھاپے

باغ آزاد کشمیر(رپورٹ:ذوالقرنین حیدر )باغ آزاد کشمیر تحصیلدار سید قمر کاظمی کے پولیس نفری کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں کے قریب واقع کینٹین اور دوکانوں پر چھاپے اور سڑکوں پر میٹیریل پھینکنے والوں کے خلاف کارروائیاں سکولوں کی قریب پاپڑ، لیز اور بچوں کے




استعمال کی اشیاء کا معیار اور ایکسپائری تاریخ چیک کی غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی فروخت کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی، دکانداروں کو انتباہ،
دوسری کاروائی کے دوران رنگ روڈ کہنہ موہری سیکشن پر ایس ڈی او شاہرات سید تجمل گردیزی




،نائب تحصیلدار سردار الطاف اور پولیس نفری کے ہمراہ رنگ روڈ پر پڑے تعمیراتی میٹیریل اور بارشوں کے باعث جمع ہونے والے ملبہ کو ڈوز کے زریعے سڑک سے اٹھوا کر گرا دیا سڑک پر میٹیریل پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی شروع عوامی حلقوں نے انتظامیہ کو متحرک رول ادا کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں