آر آر ایف یونٹ کی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق 121

آر آر ایف یونٹ کی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق

آر آر ایف یونٹ کی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق

ایبٹ أباد(رپورٹ:وقاص باکسر) ایبٹ آباد پولیس کے زیر اہتمام ایلیٹ فورس کے RRFریپڈ رسپانس فورس یونٹ کی تھانہ کینٹ ایبٹ آباد میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خصوصی مشق
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر تھانہ کینٹ میں RRFریپڈ رسپانس فورس کی طرف سے خصوصی مشقوں کا اہتمام کیا گیا مشقوں کا مقصد جوانوں کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر تیار رکھنا ہے مشقوں میں کینٹ پولیس اور ریپڈ رسپانس فورس، ایلیٹ فورس، لیڈیز کمانڈوز، سی ٹی ڈی پولیس، بم ڈسپوزل سکواڈ، کینائن یونٹ، سنائپر شوٹرز، ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ شعبہ جات نے شرکت کی۔


فرضی مشقوں کے دوران تھانہ کینٹ میں کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فرضی طور پر تھانہ کا مکمل سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا جس میں بی ڈی سکواڈ کے اہلکاروں اور کینائن یونٹ کے تربیت یافتہ ڈاگز نے تھانہ کی عمارت کا مکمل سرچ آپریشن کیا اور ایلیٹ فورس کے جوانو ں نے کمانڈو ایکشن کے زریعے تھانہ کی عمارت کو فرضی طور پر دہشت گردوں کے محاصرے سے آزاد کروانے کا عملی مظاہرہ پیش کیا ضلعی پولیس سربراہ نے موک ایکسرزسائزز کو ضلع بھر میں اہم حساس مقامات ، بڑے سکول، کالجز تک بڑھانے کی ہدایات دی ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں