لاہور داتا دربار کے قریب دھماکا أٹھ افراد شہید باہیس شدید زخمی زخمیوں سمیت شہید 205

لاہور داتا دربار کے قریب دھماکا أٹھ افراد شہید باہیس شدید زخمی زخمیوں سمیت شہید

لاہور داتا دربار کے قریب دھماکا أٹھ افراد شہید باہیس شدید زخمی زخمیوں سمیت شہید

رپورٹ(وقاص باکسر) لاہور داتا دربار کے قریب دھماکا أٹھ افراد شہید باہیس شدید زخمی زخمیوں سمیت شہید افراد کو ہسبتال پہنچا دیا گیا
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز لاہور لوئر مال پر داتا دربار کے قریب مین روڈ پر ایلیٹ فورس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہوا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے جو مزار کے قریب سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔

پولیس اور ریسکیو حکام جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں، ریسکیو ٹیموں نے امدادی کام شروع کر دیا ہے، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔داتا دربار میں زائرین کو جانے سے روک کر جائے وقوع کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
میؤ اسپتال لاہور میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جہاں 8 لاشیں اور زخمیوں کو لایا گیا ہے، زخمیوں میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہےجاں بحق ہونے والے تینوں افراد پولیس اہلکار ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں میں شہریوں کے علاوہ پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی اپنا بھکر کا دورہ ملتوی کر دیا اور کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں