مہمند لیویز کے تین اہلکارپولیس فورس کے نئے ایس ایچ اوز تعینات 176

مہمند لیویز کے تین اہلکارپولیس فورس کے نئے ایس ایچ اوز تعینات

مہمند لیویز کے تین اہلکارپولیس فورس کے نئے ایس ایچ اوز تعینات

مہمند(رپورٹ:افضل صافی):قبائلی ضلع مہمند لیویز کے تین اہلکارپولیس فورس کے نئے ایس ایچ اوز تعینات ۔اپر مہمند کیلئے سردار حسین ،لوئر مہمند قاسم جان جبکہ بائیزئی سرکل کیلئے مکرم خان کو بیج لگا کر مقرر کئے گئے،ترقی پانے والے ایس ایچ اوز کو ڈی پی او مہمند عبدالرشید نے بیج لگائے۔

تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند ہیڈ کوارٹر غلنئی میں تینوں سب ڈویژنز میں لیویز فورس سے تین اہلکاروں کو ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے۔ جن میں سابقہ لیویز فورس کے صوبیداروں سردار حسین کو اپر مہمند ، قاسم جان کو لوئر مہمند جبکہ بائیزئی سرکل کیلئے مکرم خان کو ڈی پی او مہمند عبدالرشید نے بیج لگا کرپولیس فورس کے نئے ایس ایچ اوز تعینات کئے ۔اور انھیں فوری طور پر اپنے اپنے سرکلز کی ذمہ دار ی سونپی گئی ۔نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ اوز نے علاقے میں امن وامان کی بجالی اور فورس کو منظم بنانے کا عزم کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں