بھارتی قیدیوں کی رہائی ہمارے پیاروں کی رہائی سے مشروط کی جائیں، محمد خورشید 225

بھارتی قیدیوں کی رہائی ہمارے پیاروں کی رہائی سے مشروط کی جائیں، محمد خورشید

بھارتی قیدیوں کی رہائی ہمارے پیاروں کی رہائی سے مشروط کی جائیں، محمد خورشید

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی) خبیرپختونخوا ضلع ایبٹ آباد کے رہائشی محمد خورشید نے کہا ہے کہ 18سال قبل میرے بھائی کاربار کے سلسلے میں بھارت گئے تھے۔ جہاں پربھارتی حکام نے بے گناہ مقدمات بناکرمیرے بھائی کو جیل میں قید کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ روز اعلان کیاہے کہ ہم امن کی خاطر360سے زائد بھارتی قیدیوں کو رہا کررہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجودہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قیدیوں کی رہائی ہمارے پیاروں کی رہائی سے مشروط کی جائیں۔ محمد خورشید نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہ سال سے اپنے بھائی کی رہائی کے لئے دربد ر کی ٹھوکریں کھارہا ہوں لیکن بھائی کی رہائی ممکن نہ ہوسکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جس جیل میں میرا بھائی قید ہے وہاں پر ہندو انتہا پسند مسلمانوں پر تشد د کرکے قتل کردیتے ہیں۔جس کی تازہ مثال شاکراللہ اور دو دن قبل کراچی کے ماہی گیر کو بھی جیل میں قتل کرکے لاش پاکستان حکام کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متعلق تنظیمیں بھی میرے بھائی کی رہائی میں اپنا کلید ی کردار ادا کریں۔ پریس کانفرنس کا مقصد اعلیٰ حکام تک اپنی فریاد پہنچانی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں