صاحبزادہ تیمور حسن خان کی طرف سے صوبائی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام 275

صاحبزادہ تیمور حسن خان کی طرف سے صوبائی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام

عشائیہ پروگرام میں وزیر زراعت محب اللہ خان،صوبائی ترجمان اجمل وزیر اور دیگر اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

پشاور(چیف اکرام الدین) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم رہنما صاحبزادہ تیمور حسن خان کی طرف سے اپنی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کے صوبائی کابینہ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں صوبائی وزیر زراعت محب اللہ خان،وزیر اعلی کے معاون خصوصی کامران بنگش، پرنسپل سیکرٹری ٹو دی چیف منسٹر اسرار خان،صوبائی حکومت کے ترجمان وزیر اعلی کے مشیر برائے قبائلی اضلاع اجمل وزیر، ایم پی اے واجد اللہ خان، ایم پی اے انجینئر فہیم، ایم پی اے پیر فدا محمد، ایم پی اے آصف خان،سوشل میڈیا ٹیم اور دیگر یوتھ کارکنان نے شرکت کی پروگرام کے موقع پر صاحبزادہ تیمور حسن خان نے صوبائی کابینہ کے تمام ممبران کو شرکت پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے کہ ملک و قوم کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں اور صوبائی حکومت کی کارکردگی باعث فخر ہے ہم اپنے قائد عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور رہے گا اس موقع پر صوبائی کابینہ اور آنے والے تمام مہمانوں نے صاحبزادہ تیمور حسن خان کی پارٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ صاحبزادہ تیمور حسن خان کی پارٹی کیلئے خدمات قابل ستائش ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا ہے سب مہمانوں نے عشائیہ پروگرام کو خوب سراہا آخر میں صوبائی کابینہ نے وطن عزیز کیلئے دعا کی کہ اللہ تعالی وطن عزیر کو دشمن قوتوں سے نجات دیں اور اللہ تعالی وطن عزیر کو امن کا گہوارہ بنا دیں۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں