پی پی 270 پر ریٹرننگ آفیسر نے دھاندلی کی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے،جمشید دستی 230

پی پی 270 پر ریٹرننگ آفیسر نے دھاندلی کی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے،جمشید دستی

پی پی 270 پر ریٹرننگ آفیسر نے دھاندلی کی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے،جمشید دستی

میں ورکرکلاس سے ہوں، جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی ہارجیت نظام کا حصہ ہے، کوئی جیتتا ہے کوئی ہارتاہے الیکشن کمیشن کے قوانین پر عمل نہیں ہوا۔جمشید دستی

مظفرگڑھ(رپورٹ:میاں خالدندیم بھٹی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی پریس کانفرنس

پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا انکا کہنا تھا  کہ مظفرگڑھ پی پی 270 پر ریٹرننگ آفیسر نے دھاندلی کی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے الیکشن کمیشن نوٹس لے
میں ورکرکلاس سے ہوں، جاگیردارانہ نظام کے خلاف جدوجہد کی ہارجیت نظام کا حصہ ہے، کوئی جیتتا ہے کوئی ہارتاہے۔ الیکشن کمیشن کے قوانین پر عمل نہیں ہوا ہمارے ایجنٹس کو فارم 45 نہیں ملے پرائیویٹ لوگ رزلٹ بنا رہے تھے، واپڈا کا اہلکار بھی شامل تھا۔

مزید انکا کہنا تھا کہ ہماری دوبارہ گنتی کی درخواست کو مسترد کیا گیا ہار کی فکر نہیں، میری کامیابی جاگیرداروں کے خلاف کھڑے ہونا ہے ہماری پارٹی کے امیدوار اجمل چانڈیہ کا تیسرے دن نتیجہ بدل گیا ہمارا مخالف امیدوار عبدالحئی دستی ریٹرننگ آفیسر کو کھانے کھلاتا ہے۔

صرف مخصوص تھیلے کھولے گئے، اور ہرا دیا گیا آر او نے کھلی دھاندلی کی، مک مکا ہوا الیکشن کمیشن پی پی 270 کے آر او کے خلاف ایکشن لےدوبارہ گنتی کرنی تھی تو سارے پولنگ اسٹیشنز کی کرتے چیف جسٹس اور چیف الیکشن کمشنر انجم ایوب کے خلاف انکوائری کریں۔عبدالحئی دستی کے عزیز عدالتی اہلکار ہیں، انہوں نے بھی رزلٹ بدلے پی پی 270 کا رزلٹ فوری روکا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں