پیپلز پارٹی نے ن لیگ و دیگرجماعتوں کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی 102

پیپلز پارٹی نے ن لیگ و دیگرجماعتوں کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی

پیپلز پارٹی نے ن لیگ و دیگرجماعتوں کے ساتھ وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی

پاکستان پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن، متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) اور دیگرجماعتوں کے ساتھ مل کر وفاق میں حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی۔

بلاول بھٹو اور آصف زرادری کا کہنا ہے کہ دھاندلی کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے وفاق میں اتحادی حکومت بنانے کی تجویز مسترد کردی ہے۔ یہ تجویز ن لیگ اور پی پی پی کے قریبی سیاسی رہنما نے دی تھی۔

پیپلز پارٹی کی قیادت کا مؤقف ہے کہ انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی لیکن ہم اس کے بدلے میں غلط روایت نہیں ڈالیں گے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی بنادی ہے جس میں یوسف رضا گیلانی، خورشید شاہ، سینیٹر شیری رحمان، سینیٹر فرحت اللہ بابر، نوید قمر، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ نتائج کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 116 سیٹوں کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ ن لیگ 64، پیپلز پارٹی 43، آزاد امیدوار 13 اور متحدہ مجلس عمل نے بھی 13 نشستیں حاصل کی ہیں۔

مرکز میں تحریک انصاف کی حکومت نہ بننے کی صرف ایک ہی صورت ہے اور وہ یہ کہ پی ٹی آئی کے خلاف تمام سیاسی جماعتیں اتحاد کرلیں اور حکومت سازی کے لیے مطلوبہ جادوئی ہندسہ (137) حاصل کرلیں تاہم ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں