سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ 109

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف صاحبزادی مریم کے ہمراہ لندن روانہ

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں، لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی۔

مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں