157

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، ان کے فیصلوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی، متحدہ اپوزیشن

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، ان کے فیصلوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی، متحدہ اپوزیشن

عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، ان کے فیصلوں کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہوگی، متحدہ اپوزیشن

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے، آئینی، قانونی اور اخلاقی سب اختیار کھو چکے ہیں، ان کے کسی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی آئینی، قانونی حیثیت نہیں ہوگی۔

ایک بیان میں متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم نہیں رہے تو ریاستی اور حکومتی اختیار سے بھی محروم ہوچکے ہیں،ان  کا کوئی بھی اقدام قانون قبول کرے گا نہ اپوزیشن اور نہ ہی عوام۔

متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے کسی فیصلے، اقدام اور حکم کی کوئی آئینی، قانونی حیثیت نہیں ہوگی، ہر غیرآئینی قدم پر عمران خان کو نتائج بھگتنا پڑیں گے، عمران خان کے ہر غیرآئینی اقدام کی قوم مدافعت بھی کرے گی اور مزاحمت بھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں