مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی موت عظیم سانحہ ہے,عوام بڑے عالم دین سے محروم ہو گئے. ترنول کی مذہبی اور سیاسی شخصیات کا اظہار خیال 204

مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی موت عظیم سانحہ ہے,عوام بڑے عالم دین سے محروم ہو گئے. ترنول کی مذہبی اور سیاسی شخصیات کا اظہار خیال

مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی موت عظیم سانحہ ہے,عوام بڑے عالم دین سے محروم ہو گئے. ترنول کی مذہبی اور سیاسی شخصیات کا اظہار خیال

اسلام آباد (اسحاق عباسی سے) مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی موت عظیم سانحہ ہے,عوام بڑے عالم دین سے محروم ہو گئے. ترنول کی مذہبی اور سیاسی شخصیات کا اظہار خیال. پیر طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا پیر عزیز الرحمن ہزاروی کی وفات پر ترنول کی سیاسی,مذہبی اور سماجی شخصیات,

حاجی گل فراز خان,راجہ جان عباسی, ملک رضوان, ملک غلام صمدانی,ملک حفیظ الرحمن ٹیپو, اکسیر مغل,خان,ملک ریاض پراچہ,چوہدری نظار, قاری ساجد محمود جزبی,شوکت نیازی,خان بہادر,عجائب خان,راجہ غلام مصطفے, ملک امتیاز, ابرار عباسی,ملک اعظم,نزاکت جان,

عارف عباسی, بنارس عباسی, صداقت جان, سعید خان,صدر ترنول پریس کلب عاصم میر,سابق صدر اظہر حسین قاضی, صاحبزادہ ولی اللہ بخاری,قاری شاہد شریف,ملک جمشید,اعظم خان گولڑہ, خالد عباسی, ملک جابر, واصف حیات خان,ملک ظہیر اعوان ایڈووکیٹ, بابر بٹ,

نے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی کی موت کسی سانحہ سے کم نہیں,وہ ایک عظیم داعی تھے انکی دین کے لئے بڑی خدمات تھیں.مرحوم نے ورثے میں ہزاروں شاگرد چھوڑے جو عالم دین ہیں اور دین کی خدمت کر رہے ہیں یہ انکے لئے صدقہ جاریہ ہیں. انکا کہنا تھا

کہ مولانا نے اپنی زندگی انتہائی سادگی اور اللہ تعالی سے لگاو میں گزاری.جب بھی کسی حکومت نے اسلام کے منافی کام کیا توانہوں نے کسی بھی ایسی سازش کو بے نقاب کیا اور میدان عمل میں ڈٹ کر کھڑے ہوئے.وہ چاہے ختم نبوت کا معاملہ ہو یا شان صحابہ رضی اللہ تعالی عنہ کا مسئلہ ہو.

عالم کفر کی طرف سے ھمارے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا جب بھی کوئی کوشش کی گئی تو حضرت نے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک میں فرنٹ مین کا کردار ادا کیا.علاقہ میں اچھاسیاسی اثر و رسوخ رکھتے تھے.ہمیشہ سیاست میں دین واسلام کی مضبوطی کیلئے

اچھا فیصلہ کرتے. بحرحال انکی وفات نے دینی حلقوں کو بہت بڑا دھچکہ لگا. ہزاروں مریدین کو وہ روتا چھوڑ گئے.انہوں نے تھوڑے عرصے میں بہت کام کیا اوردین اسلام کی تحریکوں میں اہم کردار ادا کیا.مولانا نے مدارس کے دفاع کیلئے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہر قربانی دی.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں