ایل او سی پر بھارتی جاریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ثمر سراج چوہدری 149

ایل او سی پر بھارتی جاریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ثمر سراج چوہدری

ایل او سی پر بھارتی جاریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ثمر سراج چوہدری

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے)چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے ایل او سی کے مختلف سکٹرز پر بھارتی افواج کی جانب سے گولہ باری اور فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ مکار بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے دشمن اسطرح کی بزدلانہ کاروائیاں کررہا ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا

کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ ہٹانے اور مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر اپنے مظالم چھپانے کے لیے ایل او سی پر خون کی ہولی کھیل رہا ہے عالمی برادری بھارت کے اس اقدام پر فوری طور پر اپنا کردار ادا کرتے ہوئے بھارتی جاریت کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا اس وقت کرونا کے وبائی مرض کا شکار ہے مگر بھارت اپنی روائتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے

ہوئے ایل او سی پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت نے ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور تحریک آزادی کشمیر کو دبانے کہ لیے بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں اور لاکھوں کشمیریوں کو شہید کرچکا ہے اور پاکستان کے خلاف ہمشیہ اپنے مذموم مقاصد کے لیے بذدلانہ حرکتیں کررہا ہے

ثمر سراج چوہدری نے مزید کہا کہ ہماری صرحدوں کی محافظ پاک فوج کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جھنوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرکہ ہمشیہ دشمن کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں