134

پرنسپل انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد نے اخبارات کے لیےمختص 25 فیصد کوٹہ کی مکمل بحالی کےلئےآئندہ ہفتے میں عملی اقدام کی یقین دہانی کرادی

پرنسپل انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد نے اخبارات کے لیےمختص 25 فیصد کوٹہ کی مکمل بحالی کےلئےآئندہ ہفتے میں عملی اقدام کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد )آر آئی یوجے اور علاقائی اخبارات کی منتخب تنظمیوں ربجا سمیت سنیئر صحافیوں کی جوائینٹ ایکشن کمیٹی نےاعلی سطح وفدکے ہمراہ وفاقی حکومت کی ترجمان پرنسپل انفارمیشن آفیسر شہیرہ شاہد سے پی آئی ڈی میں مذاکرات کئے

جس میں عید الفطر کے روز وزیراعظم ہاوس کےباہر احتجاج موخر کرنے کی حکومتی اپیل کےبعد صحافیوں کے تحریری مطالبات پر تفصیلی غور کیاگیا ۔مذاکرات میں پی ایف یوجے کے سابق صدر افضل بٹ آر آئی یو جے کے صدر اور چیئرمین جوائینٹ ایکشن کمیٹی عامر سجاد سید ،

آر آئی یوجے کےجنرل سیکرٹری آصف علی بھٹی ربجا کے صدور سردار شوکت محمود اور نثار احمد سمیت جوائینٹ ایکشن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔پی آئی او نے واضح کیاکہ علاقائی اخبارات دورافتادہ شہروں وعلاقوں میں عوام تک معلومات فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں ، اس سلسلے میں لاھور کے علاوہ پاکستان کےتمام ریجنز سے رپورٹس موصول ہوگئی ہیں ،

وفاقی حکومت پرعزم ہے کہ 25 فیصد کوٹہ کی جلد بحالی کےلئے آئندہ ہفتے تک عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔ اجلاس میں صحافتی تنظمیوں کے نمائندوں نے تجویز پیش کی کہ حکومت میڈیا ہاوسز اور ملک بھر کے صحافیوں کی مالی حالت کو بہتر بنانے کےلئے فوری طور پر “وزیراعظم کرونا پیکج “کا اعلان کرے ، جس میں تمام میڈیا آرگنائزیشنز کو اشہتارات کی مد میں

آئندہ تین ماہ کی ادائیگیاں ایڈوانس کردی جائیں جو صحافیوں اور میڈیا کے سیلری اکاونٹس میں براہ راست کردی جائیں تاکہ صحافی موجودہ معاشی بحران سے باہر نکل آئیں ، یوں میڈیا ہاوسز کو بھی اشتہارات شائع یا نشر کرنے سے پہلے ہی رقم ادا ہوجائے ۔جس پر پی آئی او نےاس تجویز پر وفاقی وزیر اور متعلقہ میڈیا اداروں کو اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کرادی ۔
آر آئی یوجے نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کی طرز پر کروونا سے متاثرہ صحافیوں کوعلاج معالجہ کےلئےفی کس ایک لاکھ روپے جبکہ وفات پاجانے والے صحافی کے لواحقین کو دس لاکھ روپے ادائیگی کی طرز پر وفاق میں بھی کرونا امدادی پروگرام فوری شروع کرنے کا مطالبہ کیاجس پر پی آئی او نے وفاقی حکومت سے منظوری لینے پر آمادگی کا اظہار کردیا

جبکہ آر آئی یو جے کی جڑواں شہروں کے تمام صحافیوں کے کرونا ٹسٹ کرانے کی تجویز پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرادی ۔پی آئی او نے بتایا کہ میڈیا ہاوسز کو اشتہارات کی مد میں پہلے مرحلے میں عید سے قبل چالیس کروڑ سے زائد کی ادائیگی اس شرط پر کی گئی تاکہ ورکز کو بروقت تن خواہیں ادا کردی جائیں

تاہم تحریری وعدے اور یقین دہانی کےباوجود تن خواہ کی عدم ادائیگی کی شکایات آئی ہیں ، لہذا تن خواہ نہ دینے والے اداروں کی تفصیلات فوری طلب کرنے کا فیصلہ کیاگیا اور تصدیق کےبعد ان اداروں کی آئندہ اشتہارات بند کردیے جائیں گے ۔
انہوں نے بتایا کہ اشتہارات کی مدمیں مزید ادائیگیوں کا دوسرا مرحلہ جلد مکمل ہوجائےگا ۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں کے لیۓ خصوصی پیکیج کی منظوری کابینہ نے دے دی ہے محترمہ پی آئی او نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت علاقائی اخبارات کا25 فیصد کوٹہ بحال کرنے کے وعدے پر قائم ہے۔
۔ملاقات سے قبل اور بعد میں جوائینٹ ایکشن کمیٹی کا اجلاس منقعد ہوا جس میں اعلی حکومتی شخصیات کے ساتھ ملاقاتوں سمیت آٸندہ کی حکمت عملی طے کی گی۔اجلاس میں آر آئی یو جے اور ربجا کے سینئر ممبران اعجاز عباسی ، شوکت ستی ، آصف ملک ، چوھدری قربان ،شمیم آرا،

فاروق احمد ، ٕچوھدری فیاض ، چوھدری وحید رسول ، نعیم قریشی ، دوریز کیانی ، راجہ ریاض ، نویدملک ، سید نصرت عباس ، عتیق خان ،محسن مبشر ،محمد سلیم، مدثر چوھدری واجد شاہ ، سید علمدار حسین،سید عون شیرازی سمیت دیگر احباب نے شرکت کی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں