اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز کا ایس او پیز کے تحت ٹراسپورٹ چلانے سے انکار 141

اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز کا ایس او پیز کے تحت ٹراسپورٹ چلانے سے انکار

اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز کا ایس او پیز کے تحت ٹراسپورٹ چلانے سے انکار

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی سے) اسلام آباد اور راولپنڈی کے ٹرانسپورٹرز نے حکومت کے ایس او پیز کے تحت ٹراسپورٹ چلانے سے انکار کردیا۔حکومت کے ایک ضلع سے دوسرے ضلع ٹرانسپورٹ چلانے کا فیصلہ سنتے ہی مسافروں نے بڑی تعداد میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان واقع فیض آباد بس اڈے کا رخ کرلیا لیکن بسیں نہ چلنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہوگئے

۔ٹرانسپورٹرز نے ایس او پی کے تحت دو سیٹوں پر ایک سوار بٹھانے اور کرائے میں کمی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ چلانے سے انکار کردیا۔ بس اڈے میں پہنچنے والے مسافر گھنٹوں انتظار کے بعد پرائیوٹ ٹیکسی اور کار پر بھاری کرایہ دے کر آبائی شہروں میں جانے پر مجبور ہیں

۔ٹرانسپورٹرز کا موقف ہے کہ حکومت کے ایس او پی کے تحت بسیں چلائیں تو نقصان ہوگا جبکہ مسافروں نے اپیل کی ہے کہ حکومت ٹرانسپورٹز سے مذاکرات کر کے جلد مسئلے کا حل نکالے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں