وہ نوجوان جو کل انصاف کا پرچم لے کر ظالم حکومت سے ٹکرا گئے تھے ہمیں ان کی شناخت کو زندہ رکھنا ہے ،نوید افتخار 139

وہ نوجوان جو کل انصاف کا پرچم لے کر ظالم حکومت سے ٹکرا گئے تھے ہمیں ان کی شناخت کو زندہ رکھنا ہے ،نوید افتخار

وہ نوجوان جو کل انصاف کا پرچم لے کر ظالم حکومت سے ٹکرا گئے تھے ہمیں ان کی شناخت کو زندہ رکھنا ہے ،نوید افتخار

اسلام آباد(سردار طیب نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سابق صدر نوید افتخار نے آج اپنی رہائش گاہ پر ایم ہی اے پی پی 13 حاجی چودھری امجد محمود ،پارلیمانی سیکریٹری ریونیو چودھری محمد عدنان کا استقبال کیا اس اہم اجلاس میں چودھری عدنان نے

نوید افتخار کی تجویز پر اعلان کیا کہ پی پی 11 میں نوجوانوں کو ترقیاتی اور دیگر کاموں میں معاونت کے کیے فوکل پرسن مقرر کیا جائے گا یہ نوجوان میرے حلقے کے کاموں میں دست و بازو بنیں گے
نوید افتخار نے دونوں ایم ہی ایز کو تجاویز دیں کہ وہ نوجوان جو کل انصاف کا پرچم لے کر ظالم حکومت سے ٹکرا گئے تھے ہمیں ان کی شناخت کو زندہ رکھنا ہے ۔اس موقع پر یہ مطالبہ بھی کیا

کہ ایر پورٹ سوسائٹی کے حالت زار خصوصا سیکٹر فور اور دیگر سیکٹروں کی زبوں حالی کے لیے کچھ کیا جائے حاجی امجد نے اس موقع پر خوشخبری سنائی کہ انشاء اللہ یہ خوشخبری جلد سناءوں گا کہ میرے حلقے کی سوسائٹیاں حکومتی فنڈز سے استفادہ کریں گی ۔
نوید افتخار نے کہا کہ ایم ہی ایز کو پارٹی تنظیموں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو ان کا آئینی اور قانونی حق ہے ۔اس موقع پر شمالی پنجاب پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات ترجمان حکومت پنجاب انجینیر افتخار بھی موجود تھے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں