157

یو م قائد کے حوالے سے ترنول پریس کے زیرِ اہتمام میک ایسوسی ایٹ بی سترہ آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا

یو م قائد کے حوالے سے ترنول پریس کے زیرِ اہتمام میک ایسوسی ایٹ بی سترہ آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )یو م قائد کے حوالے سے ترنول پریس کے زیرِ اہتمام میک ایسوسی ایٹ بی سترہ آفس میں تقریب کا انعقاد ہوا۔جس کی صدارت چئیرمین گورننگ باڈی ترنول پریس کلب محمد اسحاق عباسی نے کی ۔صدر تقریب نے کہا کہ ہمیں تمام تر مفادات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے








قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمودات کے مطابق ملک و قوم کی خدمت کرنی چاہئے ۔صدر ترنول پریس کلب اظہر حسین قاضی نے کہا کہ آج ہم جو مملکتِ خداداد میں آزادانہ زندگی گزار رہے ہیں یہ قائد اعظم محمد علی جناح کی وساطت سے ہے ۔ ملک محمد ظہیر اعوان ایڈووکیٹ نے کہا




کہ دو قومی نظریے کے تحت پاکستان کا معرضِ وجود میں انا محمد علی جناح کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔بدرمنیر چوہدری نے کہا کہ قائداعظم ایک کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ،انہوں نے ایمان ،اتحاد اور نظم کا جو درس دیا ہے ،اس پر عمل پیرا ہوکر ہی ہم ایک قوم بن سکتے ہیں ۔




قائداعظم نے اپنی پراپرٹی تعلیمی اداروں کو دینے کی وصیت کرکے بتا دیا کہ تعلیم ہی ہمیں کامیاب پاکستانی بنا سکتی ہے ۔رانا سلطان احمد نے قائد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بطور وکیل انہوں نے اصولوں کی پاسداری کی اور بطور سیاستدان نظم وضبط اور تحمل کی




اعلیٰ مثال قائم کی افتخار سیماب اورمیڈم شاہینہ کوثر نے قائداعظم کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی ۔اس موقع پر سرفراز گجر ،عاصم میر زوا لفقار علی ،ملک آفتاب ،منیرشاہ ش اور عامر شہزاد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر قائد کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں