158

ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 62%اضافہ ریاست مدینہ کے قیام ( کی طرف اہم قدم ہے ،عامر مغل

ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں 62%اضافہ ریاست مدینہ کے قیام ( کی طرف اہم قدم ہے ،عامر مغل

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )ریٹائرڈ سرکاری ملازمین ( EOBI) کی پنشن میں باسٹھ % اضافہ ریاست مدینہ کی طرف اہم قدم ہے۔ ملک میں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی تعداد لاکھوں میں ہے۔









اور پہلی بار کسی حکومت نے ان لوگوں کے بارے میں سوچا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عامر مغل نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام پر پوری قوم وزیر اعظم جناب عمران خان اور معاون خصوصی جناب زلفی بخاری کی مشکور ہے
ریاست مدینہ کا بنیادی اصول ہی معاشرے کے کمزور طبقے کی مدد کرنا ہے

۔ اس ملک میں ای او بی آئ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اپنی ساری زندگی اس ملک کی خدمت کر کے بڑھاپے میں کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عمران خان اور زلفی بخاری نے پنشن میں باسٹھ فیصد




اضافہ 6500 سے بڑھا کر 8500 کر کے یہ بات ثابت کی ہے کہ اس وقت عوام کا درد رکھنے والے حکمران موجود ہیں اور ملک ایک حقیقی فلاحی ریاست کی جانب گامزن ہے جہاں امیر طبقے سے ٹیکس لے کر غریب پر خرچ کیا جاتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں