297

مریم اورنگزیب کا حافظہ کمزور ہے لیکن پاکستانی عوام کا حافظہ کمزور نہین ،عامر مغل

مریم اورنگزیب کا حافظہ کمزور ہے لیکن پاکستانی عوام کا حافظہ کمزور نہین ،عامر مغل

اسلام آباد ( اظہر حسین قاضی سٹی رپورٹر )مریم اورنگزیب کا شائید حافظہ کمزور ہے۔ لیکن پاکستانی عوام کا حافظہ کمزور نہیں ہے۔ مریم اورنگزیب کا کام ناشتے میں جھوٹ بولنا ہے۔ مریم اورنگزیب شاہ سے زیادہ شاہ کی وفادار ہیں عوام۔کے ٹیکسوں کے اربوں روپے جعلی منصوبوں کی تشہیر پر خرچ کرنے کا دور گزر چکا ہے





پاکستان میں اب کرپٹ وزیر اعظم کا دور بھی گزر چکا ہے جس کی کرپشن کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی اور جگ ہنسائ ہوئ تھی۔پاکستان کے موجودہ وزیر اعظم کو پاکستان کی سب سے بڑی عدالت صادق اور امین قرار دے چکی ہے




موجودہ وزیر اعظم کے نہ تو ٹھیلے اور رکشے والوں کے نام پر اکاونٹس ہیں اور نہ ہی اپنے رشتہ داروں کے نام پر ٹی ٹیاں منگوائ ہیں ایک لمبے عرصے بعد 22 کروڑ عوام ٹی ٹی مافیا کے چنگل سے آزاد ہوئ ہے۔ اس سے پہلے عوام کی خون پسینے کی کمائ جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے ملک سے باہر جاتی تھی





کبھی فالودے والے اور کبھی رکشے والے تو کبھی ٹھیلے والے کے نام ہر جعلی اکاونٹس بنا کر عوام کا پیسا لوٹا گیا اپنی اولاد بلکہ اپنی بیویوں تک کے نام پر ٹی ٹیاں منگوائ گئیں شریف فیملی نے کرپشن کو چھپانے کیلئے اپنے خاندان کی خواتین تک کو نہیں بخشا شریف فیملی لندن بھاگ گئی ہے




لیکن اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے مریم اورنگزیب کو ہاکستان میں چھوڑ رکھا ہے مریم صفدر وہ خاتون ہیں جن کا دعوی تھا کہ میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئ جائداد نہیں ہے لیکن پھر وقت نے ثابت کیا کہ لندن کے فلیٹس مریم کے نام پر نکل آئے مریم صفدر نے فلیٹس کی ملکیت چھپانے کیلئے

کیلبری فونٹ کا استعمال کیا لیکن رنگے ہاتھوں پکڑی گئی شریف فیملی اپنی کرپشن کو چھپانے کیلیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے اور مردہ لوگوں پر بھی الزام لگا سکتی ہےجب شریف فیملی سے پوچھا جائے کہ فلیٹ خریدنے کیلئے پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا تو شریف فیملی نے




منی لانڈرنگ کا الزام اپنے فوت شدہ والد میاں شریف پر لگا دیا شریف فیملی اپنے نئے اسکینڈل جس کے مطابق شہباز شریف نے کرپشن کی دولت چھپانے کیلیے سرکاری دفتر ، سرکاری گاڑیاں ، سرکاری ملازام اور نجی ملازم استعمال کرتی رہی کو چھپانے اور عوام کی توجہ اس سے ہٹانے کی ناکام کوشش کر رہی ہے




یاد رکھیں کہ شریف فیملی کو کرہشن کا حساب بہر صورت دینا پڑے گا مریم صفدر تیمارداری کے بہانے ملک سے جانا چاہتی ہیں ۔ کیا تیمارداری کیلئے نواز شریف کے بیٹے پاکستان آئے تھے ؟ اصل مسلہ بیمار کی تیمارداری نہیں بلکہ احتساب سے فرار ہےشریف فیملی کی احتساب سے توجہ ہٹانے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں