134

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی پاکستان تحریک انصاف نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات

وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کی پاکستان تحریک انصاف نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات

اسلام آباد ( نوید ملک سٹی رپورٹر ) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے پاکستان تحریک انصاف نے چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی سے خصوصی ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کے مابین اشتراک عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فوری و سستے انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کے منشور کا اہم حصہ ہے، عدل و انصاف کے نظام میں بہتری سے سماج میں انتہاء پسند رجحانات کا تدارک ممکن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ویژن کی روشنی میں جماعت کو اندرونی طور پر بھی مضبوط آئینی ڈھانچے سے جوڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرقانون بیرسٹر فروغ نسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف شعبوں میں کی جانے والی اصلاحات اپنے مثبت اثرات نمایاں کررہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نِظام میں بہتری کے وزیراعظم کے ویژن کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارت خانے کے تین رکنی وفد نے بھی مرکزی سیکرٹریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ معاملات اور باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے۔ چینی سفارت خانے کے اتاشی شین یوؤنگ پی کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے ایشیاء بیرو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ہویاڈونگ اور انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ سنٹرل کمیٹی کے نمائندہ ین انزی شامل تھے۔
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مابین تعاون و اشتراک کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان اور چین کے مابین اشتراک کی بہترین عملی مثال سی پیک کی افادیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی سیکرٹریٹ ملاقات کیلئے آنے والے چینی عمائدین کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا

کہ چینی کمیونسٹ پارٹی منظم سیاسی جماعت کی عمدہ مثال ہے۔ پارٹی ڈھانچوں کو منظم اور مستحکم کرنے کے حوالے سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تجربات سے سیکھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں

اور تعاون کی نئی راہیں کھولنے کیلئے تیار ہیں۔ چینی وفد کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سی پیک دونوں ممالک کے عوام کے لئے یکساں افادیت و اہمیت کا حامل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت تحریک انصاف کے ساتھ اشتراک کو نہایت اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ
سیاسی و انتظامی معاملات میں باہمی تعاون کے بہت سے امکانات موجود ہیں چنانچہ چاہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چین تشریف لائیں اور میزبانی کا موقع دیں۔
دورہ چین کی دعوت پر چینی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ پارٹی سطح پر دوطرفہ تعاون دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ کرے گا۔

چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی قیادت میں اعلیٰ سطع وفد متوقع طور پر آئندہ برس کے آغاز میں چین کا دورہ کرے گا جس کے دوران اسے چینی کمیونسٹ پارٹی کے سکولز پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور نظم، انسدادِ بدعنوانی اور عمدہ حکومت پر تفصیلی بریفنگز دی جائیں گی۔ملاقات کیلئے آنے والے وفد نے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کو بتایا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کا اعلیٰ سطح وفد بھی جلد پاکستان کے دورے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے بھی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے رکن قومی اسمبلی علی خان جدوں اور سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر اظہر جدون کے ہمراہ ملاقات کی اور تنظیمی معاملات، موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور چیف آرگنائزر کے چیف آف سٹاف کرنل امان اللہ خان بھی اس موقع پر موجود تھے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں