147

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز محفل مسالمہ کا اہتمام

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں محرم الحرام کے سلسلہ میں ہفتہ کے روز محفل مسالمہ کا اہتمام

اسلام آباد ( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد)محرم الحرام میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز محفل مسالمہ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت نامور شاعر علی اکبر عباس نے کی جبکہ محفل میں اسلم راہی نے بطور مہمان خصوصی اور علی عصر قمر نے اعزازی مہمان کے طور پر شرکت کی،





محفل میں جڑواں شہروں کے نامور شعراء نے اپنی شاعری کے ساتھ واقع کربلا کی یاد کو تازہ کیا، اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ نے، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا و ممبران گورننگ باڈی رانا کوثر، جعفر علی بلتی، عباس نقوی نے شرکت کی، سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے محفل مسالمہ میں شریک ہونے والے تمام صحافی





، ادیب اور شعراء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے احترام میں نیشنل پریس کلب پر فرض ہے کہ حسینیت کے حوالے سے محفلوں کا اہتمام کرے جبکہ آئندہ بھی نیشنل پریس کلب اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایسی محفلوں کا انعقاد کرتا رہے گا، محفل میں سجاد لاکھا،پروفیسر ناصر مینگل، سائل نظامی،





قمر الزمان، وفا چشتی، محمد رفیق مغل، اسلم راہی، میاں تنویر قادری، طارق نعیم، حمایت نذیر،شہزاد مہدی، ناصر علی ناصر، علی عصر قمر، علی اکبر عباس، کاشف عرفان، پیر عتیق چشتی، ڈاکٹرعلی کمبل، ناصر عقیل، شائستہ ایڈووکیٹ،انجم خلیق نے اپنے شاعری کے ذریعے امام حسین اور واقعہ کربلا پر روشی ڈالی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں