105

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے لگائے جانیوالے کرفیو میں نہتے کشمیری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں،الطاف بٹ

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے لگائے جانیوالے کرفیو میں نہتے کشمیری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں،الطاف بٹ

اسلا م آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیوروچیف) جموں کشمیر وائس آف وکٹمز (JKVOV) اور اسلام آباد کی سول سوسائٹی اور بزنس کمیونٹی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کرفیو کی وجہ سے محصور ہونے والوں کیلئے جان بچانے والی ادوایات،اشیا خوردونوش اور بچوں کے دودھ سمیت آلات جراحی کی ایک بڑی کھیپ پاکستان ہلال احمر کے حوالے کی ،تقریب




میں ملکی و غیر ملکی میڈیا ،اور جڑواں شہروں کی معزز شخصیات موجو تھیں،پاکستان ہلال احمر کی طرف سے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید نے سامان وصول کیا جبکہ وائس آف وکٹمز (JKVO) کے چئیرمین الطاف احمد بٹ نے سامان حوالے کیا ،اس موقع پر الطاف احمد بٹ نے کہا ہے




کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے لگائے جانیوالے کرفیو میں نہتے کشمیری گھروں میں محصور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے بچے بزرگ ، خواتین شدید کرب میں مبتلا اور بیماریوں کا شکار ہو چکے ہیں جس سے وادی میں ہلاکتوں کا شدید خدشہ لاحق ہوگیا ہے تاہم ہلال احمر ریڈ کرنسٹ پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کیلئے

موت سے بچانے اور زندگی دینے والی ادویات ، خوراک مقبوضہ کشمیر بھیجوا رہے ہیں جس کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور اُنکے دُکھ دردمیں برابر کا شریک ہونا ہے۔ بھارت اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور اب دنیا کے ہر ملک میں کشمیرکی آزادی کی تحریک دن بدن زور پکڑ رہی ہے




جو اس بات کی علامت ہے کہ کشمیر میں جلد ہی فتح کا سورج طلوع ہونے والا ہے ۔کشمیر میں ادویات کی اشد ضرورت ہے جس کی بناء پر آج یہ چیزیں مقبوضہ کشمیر بھجوا رہے ہیں۔ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری جنرل خالد بن مجید ، پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان ، ڈائریکٹر ریلیف شیخ عبدالمتین، سنیئر صحافی عقیل احمد ترین، انور رضا، مشتاق عسکری، شفیق بٹ، سردار عظیم، ملک نعیم آف جاوا، شیخ حمید ، سحر ارشد، ارم ملک،حماد میر،سیکرٹری پریس کلب انور رضا، مختاررضا،سعید کھوکھر ،ڈاکٹر یوسف جلیل،عمر شیخ، سمیت سول سوسائٹی اور




شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سویٹ ہوم کے چیئرمین ذمرد خان کا کہنا تھا کہ آج میرے سویٹ ہوم کے ننھے بچے کشمیر میں بھارتی ظلم کا شکار ہونیوالے بچوں کیلئے کھلونے اور کچھ سپیشل گفٹ لیکر آئے ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان کا ہر بچہ کشمیر کی آزادی تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریگا۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے

اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر بھی پاکستان کا حصہ ہوگا ۔ سیکرٹری جنرل ریڈ کرنسٹ پاکستان خالد بن مجید کا کہنا تھا کہ ریڈ کرنسٹ سوسائٹی نے بھارت میں ریڈ کرنسٹ کے نمائندوں کو اس حوالے سے آگاہ کردیا ہے




جس کا ابھی تک کوئی بھی جواب موصول نہیں ہوا ہے جبکہ سول سوسائٹی کی جانب سے دی جانیوالی ادویات اور خوراک کو مقبوضہ پہنچانے کی کوشش کی جائیگی جبکہ اجازت نہ ملنے کی صورت میں یہ ادویات لائن آف کنٹرول میں متاثر ہونیوالے افراد میں تقسیم کی جائیگی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں