164

اعلیٰ عدلیہ کے احکامات بھی کُھو کھاتے، سی ڈی اے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی

اعلیٰ عدلیہ کے احکامات بھی کُھو کھاتے، سی ڈی اے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی

ترنول(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)سیکٹر بی 17رہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیاں زور شور سے جاری، سی ڈی اےماسٹر پلان کی کھلم کھلا خلاف ورزی ، اعلیٰ عدلیہ کے احکامات بھی کُھو کھاتے، سی ڈی اے انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لینے لگی۔




رہائشی عمارتوں میں قائم سکولوں میں سیکورٹی کے مناسب انتظامات نہ ہونے پر سیکڑوں طلبہ کی زندگیوں کو بھی شدید خطرات لاحق۔سکولوں میں ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے بچوں میں ڈینگی بخار پھیلنے کا خدشہ۔




تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سنگم پر واقع ترنول سنگجانی و گردونواح میں قائم ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں رہائشی پلاٹوں پر کاروباری سرگرمیاں عروج پر ہیں جبکہ مختلف سوسائٹیز کے لےآوٹ پلان میں نشاندہی شدہ گھریلو پلاٹوں پر سکول، کلینکس و پراپرٹی ڈیلر آفس قائم ہیں جن میں خاص طور پر بر لب سڑک واقع سی ڈی سیکٹر بی سترہ میں سی ڈی اے اہلکاروں کی




مبینہ ملی بھگت سے ماسٹر پلان کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں گیٹ ون اور گیٹ ٹو مین ڈبل روڈ کے اطراف تمام گھریلو یونٹس کمرشل بلڈنگوں میں تبدیل جبکہ ہر گلی میں سکول اور کلینکس کھل چکے ہیں، علاقہ مکینوں کے مطابق گلی محلوں میں قائم ان سکولوں نے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے نہ تو باقاعدہ بلڈنگ فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کر رکھے ہیں نہ ہی صفائی ستھرائی اور




فرسٹ ایڈ کی سہولت موجود ہے جبکہ دس سے بارہ فٹ کے ایک کمرے میں گنجائش سے زیادہ بچے بٹھائے جاتے ہیں علاوہ ازیں بڑے بڑے برینڈ کے ان سکولوں میں فیس کے نام پر لوٹ مار کا بھی ایک بازار گرم ہے، وفاقی محکمہ تعلیم کے ایس او پی پر بھی عملدرآمد نہ کیا گیا ہے سکولوں کی باؤنڈری وال پر خار دار تار، سیکورٹی کیمرے اور مسلح سکیورٹی گارڈز کی




تعیناتی کو بھی یقینی نہ بنایا جانا معصوم طلبہ کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے کے مترادف ہے،گھروں میں قائم ان سکولوں میں نہ ہی فرسٹ ایڈ جیسی کوئی سہولت موجود ہے نہ ہی ہائی جینک صورتحال کا خیال رکھا جاتا ہے ڈینگی سپرے نہ ہونے کی وجہ سے ان سکولوں میں پڑھنے والے




طلبہ کو ڈینگی بخار جیسی جان لیوا بیماری سے متاثر ہونے کا شدید خطرہ بھی لاحق ہے علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے رہائشی علاقوں میں جاری کاروباری سرگرمیوں بارے نوٹس اور گھروں میں کھلے مختلف سکولوں کا قبلہ درست کرنے کی اپیل کی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں