وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل پرقائمہ کمیٹی کو بریفنگ 210

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل پرقائمہ کمیٹی کو بریفنگ

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل پرقائمہ کمیٹی کو بریفنگ

اسلام آباد( (رپورٹ فائزہ شاہ کاظمی))وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل پر کمیٹی کو بریفنگ دی ۔انہوں نے  کہا کہ  ایک ایسی باڈی بنانی چاہیے جسے حکومت اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کر سکے۔

میڈیا ورکرز کے لیے کوئی فورم نہیں جہاں وہ اپنی داد رسی کے لیے جا سکیں۔ اس باڈی کے تحت ایک ایسا فورم بنانا چاہتے ہیں جہاں ورکرز کو داد رسی ملے۔


قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کااجلاس چئیرمین کمیٹی جاوید لطیف (مسلم لیگ ن کے ایم این اے) کی سربراہی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے  پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے مجوزہ بل پر کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے  بتایا کہ کہ پیمرا، پی ٹی اے سمیت 7 اداروں کو یکجا کر رہے ہیں

۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ بڑھ رہی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سات ارب کی ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ ہوئی۔ رواں برس ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ 12 ارب تک پہنچ جائے گی ۔
انھوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ کو بھی کسی دائرہ کار میں لانے کی ضرورت ہے ورنہ اربوں ڈالر بیرون ملک جائیں گے

۔ میڈیا کی آزادی ضروری ہے پاکستان کی دنیا بھر میں اچھی ساخت میڈیا کی وجہ سے ہے۔ کنزیومر کا بھی یہ حق ہے کہ اسے جھوٹی خبریں نہ ملیں۔ایسے قوانین بھی نہیں ہونے چاہیے جو میڈیا پر قدغن لگائیں۔

 حکومت میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی پر کام کر رہی ہے جس کے تحت تمام میڈیا کو ایک ہی اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں