ٰبلوچستان پشتون اور بلوچ بھائیوں کا مشترکہ صوبہ ہے، حاجی عبدالروف ترین 189

ٰبلوچستان پشتون اور بلوچ بھائیوں کا مشترکہ صوبہ ہے، حاجی عبدالروف ترین

ٰبلوچستان پشتون اور بلوچ بھائیوں کا مشترکہ صوبہ ہے، حاجی عبدالروف ترین

مذہب اور اسلام سے دور رہنے والوں کو پشتون مسلمان کہنا توہین ہے بلوچستان پشتون اور بلوچ بھائیوں کا مشترکہ صوبہ ہے قوم پرستوں کی منفی سیاست کو عوام یکسر مسترد کر چکی ہے

پشین (محیب ترین سے)ترین قومی موومنٹ کے مرکزی چیئرمین حاجی عبدالروف ترین سیگئی نے کہا کہ مذہب اور اسلام سے دور رہنے والوں کو پشتون مسلمان کہنا توہین ہے بلوچستان پشتون اور بلوچ بھائیوں کا مشترکہ صوبہ ہے قوم پرستوں کی منفی سیاست کو عوام یکسر مسترد کر چکی ہے

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی پاکستانی شہری نہیں ان کیلئے افغانستان کے دروازے کھلے ہیں افغانستان پشتون مسلمان وطن ہونے کے ناطے ہمارے بھائی اور پاکستان کا مسلمان ہمسایہ ملک ہے افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان مخالف عناصر اور غیر ملکی ایجنٹوں کو اپنی صفوں سے نکال دیں دونوں ممالک کو مختلف سیاسی حربوں سے لوٹنے والا قوم پرست پارٹی سربراہ محمود خان اچکزئی پاکستان کا خیر خواہ نہیں ہوسکتا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل پریس کلب پشین میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ قوم پرست جماعت کاآئین و منشور پشتون قوم کو خون میں نہلا کر برباد کرنا ہے انہی کے دور حکومت میں پشتون وطن کے وکلاء کو ئٹہ میں شہید اور مستونگ کے قریب کھڈکوچہ کے مقام پر بے گناہ پشتونوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا

رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں قوم پرست پارٹی سربراہ کے بھتیجے سابق ایم پی اے نے کوئٹہ میں ڈیوٹی پر معمور ٹریفک سارجنٹ جو کہ گھر کا واحد کفیل تھا کو کچل ڈالا مقتول سارجنٹ کی اہل خانہ کو کوئی معاوضہ اور انصاف نہیں ملا بلوچستان میں آباد تمام قبائل ہمارے لئے احترام رکھتی ہے

بلوچ ہمارے بھائی ہیں 2013ء کے الیکشن میں مخلوط حکومت کی حصہ دار قوم پرست جماعت نے پشتون وطن کیلئے نہیں کیا عنایت اللہ کاریز گلستان کے لئے 150 ٹیوب ویلز،ڈیمز اور گیس فراہم کرچکی ہے پشتون قوم کی بربادی میں قوم پرست پارٹی کا کردار اہم ہے جو پارٹی عنایت اللہ کاریز کو آزاد نہیں کراسکے وہ پشتونستان خاک آزاد کریں گے

پشتونخوا ملی عوامی نے جماعت کو پہچان دینے والی شخصیات اور نظریاتی کارکنوں کو بری طرح مایوس کردیا ہے گزشتہ روز پشین میں جلسہ عام سے خطاب میں قوم پرست پارٹی سرابراہ نے جو بات کہی کہ انہیں پشین سے سردار کریم خان ترین نے ساتھ دیکر پہلی بار پارلیمنٹ میں پہنچایا

آج قوم پرست پارٹی نے انکے ساتھ کونسی وفاداری نبھائی اسی طرح یوسی ناظم سیگئی صلاح الدین ترین جنہوں نے پارٹی کیلئے بے تحاشہ قربانیاں دیں انہیں بھی پارٹی رہنماؤں نے شہید کیا تاریخ کی غلط تشریح سے عوام کو ورغلایا نہیں جاسکتا

پشتون وطن سے فرنگوں کو نکالنے میں ترین قوم کے فیض محمد غازی کا کردار اہم تھا۔ انتخابی مہم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ترین قومی موومنٹ کے امیدوار کو نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کے حق میں دستبردار کردیا ہے لہذا عوام کوئٹہ کی سیٹ پر حاجی لشکری رئیسانی اور پشین میں ترین قومی موومنٹ کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں