الیکشن میں من پسند فیصلے سےملک کو نقصان ہوگا، نواز شریف 100

الیکشن میں من پسند فیصلے سےملک کو نقصان ہوگا، نواز شریف

الیکشن میں من پسند فیصلے سےملک کو نقصان ہوگا، نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 میں دھاندلی کا ارتقاب ہوچکا ہے، الیکشن میں من پسند فیصلے سےملک کو نقصان ہوگا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جو کچھ ہوتا رہا ہے وہ سب نےدیکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بغیر جواز کوئی بات کرنا میری فطرت میں نہیں، آج بھی اسی جگہ کھڑا ہوں جہاں پہلے روز کھڑا تھا، صاف اور حقائق پر بات کرتا ہوں اور ہونی بھی چاہیے۔

نواز شریف نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کی کئی مثالیں سامنے آ رہی ہیں، من پسند نتائج کے حصول سے بہتری نہیں آئے گی۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی بات پر آج بھی قائم ہوں۔

اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز کا آج آپریشن ہوا ہے، دعا کریں اللہ تعالی ان کو صحت اور شفا دے۔

ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا

خیال رہے کہ اس سے قبل احتساب عدالت نے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدرکے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

احتساب عدالت کا کہنا تھا کہ ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔

احتساب عدالت نے تقریباً ساڑھے 9 ماہ کیس کی سماعت کی، نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز اور حسین نواز کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف سمیت ملزمان سے 127سوالات پوچھے گئے، ملزمان کی طرف سے کوئی گواہ عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، لندن سے 2 گواہوں کے بیانات ویڈیو لنک پر ریکارڈ کیے گئے جبکہ نیب کے گواہ رابرٹ ریڈلے اور راجا اختر کا ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کیا گیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس کی 107 سماعتیں ہوئیں، نواز شریف اور مریم نواز 78 مرتبہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں