102

اسلام گڑھ ٹکاری کے مقام پر لرزہ خیز واردات

اسلام گڑھ ٹکاری کے مقام پر لرزہ خیز واردات

اسلام گڑھ (بیورو چیف)اسلام گڑھ ٹکاری کے مقام پر لرزہ خیز واردات،معمولی تلخ کلامی پر غیر ریاستی پٹھان اول خان اور ددیگر ساتھیوں سمیت مقامی ہوٹل پر دونوجوانوں کو گولیا ں ماردی جس میں ایک مرزا وقار وکی قتل ہوگیا جبکہ وقار وکی کا دوست بری طرح زخمی ہوگیا۔دوست شدید زخمی جسکے سر پر آرے کے وار کیے اور شدید زخمی کردیا اور اسکے ایک ہاتھ میں فائر بھی لگے پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او نوید صدیق نے بھروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

جبکہ دیگر ملزمان کے لیے گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں۔ عوام علاقہ نے غیر ریاستیوں کی اس حرکت پر شدید غم و غصہ عوام علاقہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیرریاستی افراد کے ٹھکانوں کو چیک کیا جائے یہ غیر ریاستی افراد یہاں آزادکشمیر میں مختلف دھندوں میں ملوث ہیں۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر میں غیر ریاستی افراد کی بھرمار کی وجہ سے بے شمار ڈکیتیاں و قتل کی وارداتیں روز بروز بڑھ رہی ہیں اسلام گڑھ ٹکاری کے مقام پر معمولی تلخ کلامی کی وجہ سے پٹھان اول خان ولد حسن خان نے اپنے ساتھیوں سمیت مقامی ہوٹل پر دو نوجوانوں پربے دردی سے کلاشنکوف سے گولیاں برسائیں جسکے نتیجے میں ایک نوجوان مرزا وقار وکی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا

جبکہ دوسرا گولیاں کی فائرنگ سے بچ گیا پھر بھی ان درندوں نے اس کے سرپر آرے سے وارکیے اور ہاتھوں پر فائرنگ کی اور شدید زخمی کردیا۔مرزا وقار وکی رٹیائرڈ پولیس انسپکٹر مرزا محمد تاج کے فرزند،،ماسٹر ذوالفقار،مرزا وحید تاج پولیس ملازم کے بھائی ہیں۔غیر ریاستیوں کے اس دہشت گردانہ رویہ پر شدید غم و غصہ،ہم ان غیر ریاستیوں کو پناہ دیتے ہیں،ان پر ترس کھا کر کھانے پینے کا بندوبست کرتے ہیں ان کے بچوں کی تعلیم مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ یہ ہمارے ہی بچوں پر دہشت گردانہ وار کرتے ہیں

پولیس تھانہ اسلام گڑھ کے ایس ایچ او نوید صدیق نے بھروقت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کے لیے گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جارہے ہیں عوام علاقہ نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان غیرریاستی افراد کے ٹھکانوں کو چیک کیا جائے یہ غیر ریاستی افراد یہاں آزادکشمیر میں مختلف دھندوں میں ملوث ہیں اور ان کو یہاں سے نکالا جائے ورنہ ہم شدید احتجاج پر مجبور ہوجائینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں