106

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 77 ہوگئی

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 77 ہوگئی 

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 77 ہوگئی

فوٹو: اے پی
فوٹو: اے پی

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے،آج مزید 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں آج 9 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

وزارت صحت  کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فائرنگ سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری 12ویں روز بھی جاری ہے، مسلسل بمباری اور سخت ترین ناکہ بندی کے باعث اسپتالوں میں بنیادی سہولیات ختم ہوگئیں، ڈاکٹر اسپتالوں کے صحن میں بے ہوش کیے بغیر آپریشن کرنے پر مجبور ہیں۔

غزہ سٹی اور جنوبی علاقوں میں رہائشی عمارتوں پر تازہ حملوں میں عورتوں بچوں سمیت کئی فلسطینی شہید ہوگئے۔

 حملوں میں اقوام متحدہ کے تحت خان یونس میں چلنے والے اسکول کو بھی نقصان پہنچا اور اسپتال پر حملے کے بعد اسرائیل نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینی شہیدکردیے۔

اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 3 ہزار 4 سو سے زائد ہوگئی جب کہ 12 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

https://youtu.be/B_aKfXcfzMo

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں