آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2020-21کاتیرہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)ساجد محمود چوہان کی سربراہی میں بدھ کے روز منعقد ہوا 259

آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2020-21کاتیرہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)ساجد محمود چوہان کی سربراہی میں بدھ کے روز منعقد ہوا

آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2020-21کاتیرہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)ساجد محمود چوہان کی سربراہی میں بدھ کے روز منعقد ہوا

مظفرآباد (بنارس راجپوت) آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2020-21کاتیرہواں اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات)ساجد محمود چوہان کی سربراہی میں بدھ کے روز منعقد ہوا۔ اجلاس میں حکومت پاکستان کے نمائندگان، متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اورمحکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت، ترقیاتی ادارہ مظفرآباد،تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور صحت عامہ سیکٹرز کے 2 ارب 67کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 6منصوبہ جات زیر غور لائے گئے۔جن اہم منصوبہ جات کو زیر غور لایا گیا

ان میں آزادکشمیر میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پیدوار میں اضافہ، MCDPاور محکمہ تعلیم کے زیر اہتمام زمین کے معاوضہ جات کی ادائیگی، سرکاری دفاتر میں ویڈیو کانفرنس سسٹم کی تنصیب، ضلع سدھنوتی میں منگ کے مقام پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کے قیام کے منصوبہ جات شامل ہیں۔۔

اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ساجد محمود چوہان نے کہا کہ سربراہان محکمہ جات منصوبوں کے معیار اور بروقت تکمیل کے لیے مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے معیار اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ کریں،عوامی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں