مسلم ہینڈکے تعاون سے چک ہریام میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگادیا گیا افتتاح کردیا 133

مسلم ہینڈکے تعاون سے چک ہریام میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگادیا گیا افتتاح کردیا

مسلم ہینڈکے تعاون سے چک ہریام میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگادیا گیا افتتاح کردیا

اسلام گڑھ(نامہ نگار) مسلم ہینڈکے تعاون سے چک ہریام میں واٹرفلٹریشن پلانٹ لگادیا گیا افتتاحی تقریب میں سابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ لالہ تصدق علی رفیقی،صدر انجمن تاجران اسلام گڑھ الحاج یونس فائیکو، صدر چنار پریس کلب اسلام گڑھ چوہدری امجد،صدر سنٹرل یونین آف جرنلسٹ ضلع میرپور الیاس راجپوت، سید صابر حسین شاہ راجوروی جرنلسٹ محمد کاشف اکبر اور مسلم ہینڈز کے ایچ آر جاوید الحسن ،فیلڈآفیسرکاشف ریاض اور قمر عطا ء پی آر اوایڈمن آفیسرمسلم ہینڈ میرپور سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی

واٹر فلٹریشن پلانٹ کے لئے معاونت برائے ایصال ثواب خواجہ فضل الہی مرحوم کرتے ہوئے نسیم اختر نے خصوصی تعاون کیاا ور فیتہ کاٹ کر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کیا جس سے کئی گھروں کو صاف پینے کا پانی میسر آسکے گا ۔مقامی افراد نے صاف پانی مہیا کرنے کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانے پر مسلم ہینڈز اور نسیم اختر کا شکریہ ادا کیا اور مرحوم کے لئے فلٹریشن پلانٹ کو صدقہ جاریا قراردیتے ہوئے ان کے دراجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعابھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں