163

کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہم ایک لمحہ کےلیے بھی کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، سید فخر امام

کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہم ایک لمحہ کےلیے بھی کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتے ، سید فخر امام

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)چیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ کشمیر وپاکستان لازم وملزوم ہم ایک لمحہ کےلیے بھی کشمیر کو نظر انداز نہیں کرسکتے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے نتیجے میں سارے بھارت میں مودی کے خلاف احتجاج جاری ہے

مودی نے جمہوری اقدار دفن کردی ہیں عالمی برادری بھارت کے انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرواے مسلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں ہے-

اُنہوں نے کہا پاکستان کی موثر سفارتکاری اور اخلاقی و سیاسی سپورٹ کی وجہ سے کشمیریوں کی قربانیاں رنگ لائی ہے-ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جموں کشمیر سالویشن موومنٹ کے زیر اہتمام کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوے کیا صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ بھارت نے 370 اور 35A ختم کرکے جمہوریت اور جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے

کشمیریوں کی جدوجہد آزادی منبنی برحق ہے اور یہ جدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے عین مطابق ہے کشمیری اپنا پیداہیشی حق مانگتے ہیں جب تک کشمیریوں کو یہ حق نہیں ملتا وہ آزادی کی جدوجہد ہرحال میں جاری رکھیں گے برطانیہ اور دوسرے ممالک میں کشمیر کاز کےلیے اپنے حصے کا کردار ادا کررہے ہیں

پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کے بعد بھارت سے تجارتی و سفارتی تعلقات ختم کرے راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ تحریک کشمیر برطانیہ تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کےلیے تحریک کو مزید تیز تر کرنا ہوگا

ہم نے برطانیہ اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں جن میں لاکھوں افراد شریک ہوے ہیں بعض لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں کہ بھارت بڑا ملک ہے اس کی معشیت مضبوط ہےمیں اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا ہمیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہیے اعتماد کے ساتھ آگے

بڑھیں دنیا اب بات سنناچاہتی ہے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے دنیا بھارت پر بات کرتی ہے حکومت پاکستان کو بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو روڈمیپ دینا چاہیے تاکہ اس پر ہم چل سکیں عوام باہر نکلتے ہیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کشمیر کاز کےلیے آگے بڑھنا ہوگا

صدر تحریک کشمیر برطانیہ پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط،حریت راہنما محترمہ شمیم شال اور دیگر رانماوں نے خطاب کیا جبکہ سیمینار میں مختلف ملکوں کے سفارتکاروں،کلُ جماعتی حریت کانفرنس کے راہنماوں محمد خطیب،شیخ عبدالمتین،ملک عبدالمجید، منظورالحق بٹ،مشتاق عسکری،شفیق بٹ سنیر صحافی عقیل احمد ترین،غلام محی الدین ڈار،راجہ بشیر عثمانی،

عاطف بخاری،انجینیر حماد میر،سردار عظیم،امجد میر اور عارف قریشی دیگر شریک تھے- سٹیج سیکٹری کی زمہ داری عبداللہ خان نے نبھائی-اس موقع پر تقریب کے میزبان معروف کشمیری حریت پسند راہنماء الطاف احمد بٹ نے کہا کہ آج دنیا میں امن کی باتیں ہورہی ہے کہ امن کے ذریعے تمام تنازعات حل کیے جاہیں آج سے بہتر سال پہلے 1948 میں اقوام متحدہ نے سیز فائر کرکے ھمیں

آس اور امید دلوائی کہ کشمیر میں رائے شماری کی جائگی-اور اُسوقت بھی یہی امن اور مذاکرات کی بات کی گی لیکن کشمیری قوم سے 72 سال تک دھوکہ کیا گیا ہے بھارت امن اور مذاکرات کی بات نہیں سمجھتا

– اگر آزاد کشمیر کے لوگ 1947 میں بھارتی فوج کا مقابلہ نہی کرے تو آج آزاد نہی ھوتا-ھم نے 1987 تک پرُامن طریقہ اختیار کیا- مگر ھمیں بھارت نے بندوق اُٹھانے پر مجبور کیا۔اور اب وہاں 2008 سے انتفادہ کی تحریک چل رہی ہے-لاکھوں لوگ سڑکوں پر رائے شماری کا مطالبہ کرتے ہیں

-بھارت نے خطے میں جنگی ماحول پیدا کیا ہے اور اب جو جنگ ھوگی پوری دُنیاں کا امن تباہ ھوگا-بھارت طاقت کی زبان سمجھتا ہے اس کے علاوہ وہ کوئ دوسری زبان نہیں سمجھتا انہوں نے کہا کہ مودی انتہا پسندانہ پالیسیوں کو لیکر چل رہا ہے آزادی اور امن کے تمام دروازے سرینگر سے ہوکر جاتے ہیں- ھمیں کوئی ایسا امن نہی چاہئے جو کشمیر کی قیمت پر ھو-

ھم کشمیری کوئی ایسا حل قبول نہی کرینگے جو کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس ھو- مسلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا امن تب اس خطے میں آے گا جب مسلہ کشمیر وہاں کے عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائگا-

آج کا یہ سیمینار بہت اہمیت کا حامل ہے چیرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام تحریک کشمیر کے صدر راجہ فہیم کیانی سابق سفیر عبدالباسط سمیت تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہی ںسابق سفیر عبدالباسط نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ بھارت بنیادی طور پر ایسا ملک ہے جس نے اول روز سے ہٹ دھری اور میں نہ مانوں کی پالیسی اختیار کیے ہوے ہے کشمیر متنازعہ علاقہ ہے

اقوام متحدہ کی قراردادیں اس بات کی گواہ ہیں کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ ہونا باقی ہے بھارت نے خود اقوام متحدہ میں تسلیم کررکھا ہے اور وعدہ کیاتھا کہ کشمیریوں کو استصواب راے کا موقع دیاجاے گا اور اقوام متحدہ نے قرار دیا تھا کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیا جاے گا

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دہیے جانے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالے سے ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کی ہے پاکستان کو اس وقت ایک طرف بھارت اور دوسری طرف افغانستان سرحد سے مشکلات کا سامنا ہے بھارت پاکستان کو کمزور کرنے کےلیے کوئ موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا

وزیر اعظم پاکستان اور وزیر خارجہ کو کشمیر کی موجودہ صورتحال پر متحرک ہوکر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں مقبوضہ جموں وکشمیر میں حالات بہت خراب ہیں خوراک ادویات ختم ہیں پاکستان کو چاہیے

کہ وہ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دوسری تنظیموں کو متوجہ کرے مقبوضہ کشمیر میں خوراک اور ادویات پہنچانے کا اہتمام ہونا چاہیے عبدالباسط نے کہا کہ کشمیری تاریخی جدوجہد کررہے ہیں اور لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ہمیں سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر کشمیر کاز کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کشمیریوں کوآزادی کے علاوہ کچھ نہیں چاہیے

کشمیریوں کی منزل آزادی اور حق خودارادیت ہے جنگ دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے اور بھارت بھی اس بات کو سمجھتا ہے لیکن عملی طور پر بھارت مسلہ کشمیر کے حل کی طرف آنے کو بھی تیار نہیں ہے کشمیر کمیٹی کوبھی فعال اور متحرک ہوکر کشمیریوں کی اوازبننا راجہ فہیم کیانی نے کہا

کہ تحریک کشمیر برطانیہ تحریک آزادی کے سفارتی اور بین الااقوامی محاذ پر اپنا بھرپور کردار ادا کررہے ہیں ہمیں آزادی کی اس تحریک کو منزل تک پہنچانے کےلیے تحریک کو مزید تیز تر کرنا ہوگا ہم نے برطانیہ اور دوسرے شہروں میں بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے ہیں

جن میں لاکھوں افراد شریک ہوے ہیں بعض لوگ مایوسی کی باتیں کرتے ہیں کہ بھارت بڑا ملک ہے اس کی معشیت مضبوط ہےمیں اس موقف کو تسلیم نہیں کرتا ہمیں اپنے اندر اعتماد پیدا کرنا چاہیے اعتماد کے ساتھ آگےبڑھیں دنیا اب بات سنناچاہتی ہے بھارت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے دنیا بھارت پر بات کرتی ہے حکومت پاکستان کو بیرون ممالک میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو روڈمیپ دینا چاہیے

تاکہ اس پر ہم چل سکیں عوام باہر نکلتے ہیں اتحاد ویکجہتی کے ساتھ کشمیر کاز کےلیے آگے بڑھنا راجہ فہیم کیانی نے کہا کہ ہم کشمیر کےلیے ایک لاکھ افراد کو سڑکوں پر لانے کےلیے تیار ہیں لیکن جس دن ہم احتجاج کریں بیس کیمپ اور پاکستان میں بھی اس دن لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکلیں حریت کانفرنس کے راہنماء منظورالحق بٹ نے خطاب کرتے ہوے کہا

کہ بھارت میں کانگریس کی حکومت ہو یا بی جے پی کی ہر دور میں مسلمانوں کو ٹارگٹ کیا گیا تحریک آزادی کشمیر کو ہر دور میں نقصان پہنچایا گیا ہے کشمیریوں نے جان و مال عزت و آبرو ہر قسم کی قربانی پیش کی ہے

دس لاکھ قابض فوج نے کشمیر کو مقتل گاہ بنا رکھا ہے حکومت پاکستان کشمیر کے حوالے سے ایک مضبوط پالیسی بناے اور کشمیریوں کا مزید قتل عام ہونے سے روکے حریت کانفرنس کے راہنما عبدالمجید ملک نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام نے آزادی کےلیے پانچ لاکھ سے زاہد شہداء پیش کیے ہیں تاریخ کی عظیم قربانیاں دی ہیں بھارت 370 اور 35 اے ختم کرچکا ہے




اس کے ذریعے وہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے ہمیں اتحا دویکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگاحریت کانفرنس کی راہنما محترمہ شمیم شال نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جو بھی بھارت کا اصل چہرہ دیکھنا چاہتا ہے وہ بھارتی گجرات کا دورہ کرے مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کرے

جہاں بھارت انسانی حقوق کا جنازہ نکال چکا ہے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مکمل بلیک اوٹ کر رکھا ہے اس موقع پر حکومت پاکستان کو کشمیر کے حوالے سے جاندار کردار ادا کرنا ہو گا بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و جبر کا بازار گرم کررکھا ہے بچے یتیم اور خواتین بیوا ہورہی ہیں




انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہورہی ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں معشیت تباہ کررہا ہے چونکہ معشیت کشمیریوں کےلیے ریڑھ کی ہڈی رکھتی ہے بچوں کی تعلیم کے راستے بند کررہا ہے عالمی برادری کو بھارت کے ان مذموم حربوں کا نوٹس لینا چاہیے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں