102

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ

مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ

مظفر آباد آزاد کشمیر( فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےخلاف آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے، پاکستان سمیت بیشتر ملکوں میں کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی اور بھارت کے غیر قانونی اقدامات کےخلاف مظاہرے بھی جاری ہیں۔





مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ

1989ء سے اب تک وادی میں ایک لاکھ شہادتیں ہو چکی ہیں، 11 ہزار خواتین کی عصمت دری کی گئی، 22 ہزار خواتین بیوہ ہوئیں، بھارتی ریاستی دہشت گردی سے لاکھوں بچے یتیم ہو چکے ہیں۔




مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف یوم سیاہ




مظفر آباد آزاد کشمیر میں سرکاری طور پر یومِ سیاہ کی سب سے بڑی تقریب اپر اڈا شہید چوک پر منعقد کی جائے گی جس سے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے خطاب کیا۔




مظفر آباد، کوٹلی، میرپور، ملتان، سرگودھا، فیصل آباد، حیدر آباد جبکہ مہمند سمیت متعدد شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔

یوم سیاہ کی تقریب میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، فیصل آباد میں ضلع کونسل ہال میں سیمینار منعقد کیا گیا۔




ملک کے دیگر اضلاع کی طرح تورغر میں بھی کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔




تورغر کے صدر مقام جدباء میں یومِ سیاہ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس سے مرکزی بازار تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر جاوید اورکزئی نے کی۔




ریلی میں سرکاری آفیسر و اہلکار، اسکولوں کے طلباء اور علاقے کے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء بھارت کے خلاف نعرہ بازی کرتے رہے۔




ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید اورکزئی اور دیگر مقررین نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر مظالم کا سلسلہ فوراً ختم کیا جائے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں