179

آذاد کشمیر بھر سے لائن آف کنٹرول کی جانب فریڈم مارچ کا ایک بڑا قافلہ

آذاد کشمیر بھر سے لائن آف کنٹرول کی جانب فریڈم مارچ کا ایک بڑا قافلہ

باغ آزاد کشمیر(سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )کوٹلی آذاد کشمیر سے لائن آف کنٹرول کی جانب فریڈم مارچ کا ایک بڑا قافلہ کوٹلی سے چکوٹھی کی جانب گامزن ہو گیا ہے۔

لاکھوں آزادی پسندوں کا فریڈم مارچ غلامی سے نفرت کا اظہار اور خونی سرخ لکیر کو روندنے کے لئے چکوٹھی کی طرف رواں دواں ہے۔ضلع میرپور اور بھمبر سے رات کو قافلے کوٹلی پہنچ آئے تھے

کوٹلی کی تمام تحصیلوں کے قافلے آج کوٹلی پہنچے کوٹلی سے روانگی کے وقت گاڑیوں کی تعداد سینکڑوں میں تھی اور تتہ پانی تک ہزاروں کی تعداد ہو گئی۔ہر چھوٹے اور بڑے مقامات پر شرکاء کا فقید المثال استقبال کیا گیا

اور ہر مقام سے قافلے کے ساتھ مزید لوگ شامل ہوتے جا رہے ہیں۔چکوٹھی تک امید کی جا رہی ہے کہ یہ تعداد ہزاروں سے لوگوں میں تبدیل ہو جائیگی۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں