138

پلوامہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی واضح ناکامی تھی،سی آر پی ایف نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

پلوامہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی واضح ناکامی تھی،سی آر پی ایف نے ناکامی کا اعتراف کر لیا

 آزاد کشمیر(سید عمر گردیزی نمائندہ خصوصی )بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے تحقیقات کے بعداس بات کا اعتراف کیا ہے کہ 14فروری کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے میںہلاکت خیز حملہ انٹلی جنس کی بڑی ناکامی تھی۔




موصولہ اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف کی تحقیقات بھارتی وزارت داخلہ کے ان دعوئوں کے برعکس ہے جن میں اس نے کہاتھا کہ پلوامہ حملہ انٹلی جنس کی ناکامی نہیں بلکہ بیرونی کارستانی تھی۔ سی آر پی ایف کی تحقیقاتی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگرچہ بارودی سرنگ کے حوالے معمول کی وارننگ موجود تھی




تاہم خودکش کاربم دھماکے کے حوالے سے خاص کوئی اطلاع نہیں تھی۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ وادی کشمیر میں کسی انٹلی ایجنسی نے ایسا کوئی الرٹ جاری نہیں کیا تھا جس میں فورسز کو احتیاطی تدابیر کرنے کے لیے کہاگیا ہو




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں