208

وسطی باغ کے علاقے جگلڑی مورونی میں درندہ صفت شخص کی 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

وسطی باغ کے علاقے جگلڑی مورونی میں درندہ صفت شخص کی 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

آزاد کشمیر(ذوالقرنین حیدر بیوروچیف)وسطی باغ کے علاقے جگلڑی مورونی میں درندہ صفت شخص کی 7سالہ معصوم بچی کے ساتھ جنسی زیادتی۔ پولیس نے واقعے میں ملوث شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جگلڑی مورونی کے رہائشی رفاقت نے پولیس کو اطلاع کی کہ




اس کی 7سالہ بچی کو سفیر نامی شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے جس پر ایس پی باغ سردار ساجد عمران کی ہدایت پر پولیس پارٹی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سفیر نامی شخص کو گرفتار کر کے 10ZHAکے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق بھی جنسی زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے ۔




معصوم بچی کے والد نے روتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت شخص نے معصوم بچی کی زندگی تباہ کر دی ۔ مجھے انصاف ملنا چاہیے ۔ ملزم سفیر نے کہا کہ شیطان نے ورغلایا اور مجھ سے یہ گناہ سرزد ہوا۔




۔ ایس پی ساجد عمران نے کہا کہ ملزم کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔ عوام حلقوں نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں