ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ کے دوران 48 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
خانیوال (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلعی انتظامیہ نے رواں ماہ کے دوران 48 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی- ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی زیر نگرانی یکم تا 30 مئی پرائس مجسٹریٹس نے دبنگ کارروائیاں کرکے ناجائز منافع خوری ،
ذخیرہ اندوزی پر 1896 دکانداروں اور 2 ذخیرہ اندوزوں کو 33 لاکھ 50 ہزار روپے 550 روپے زائد کے جرمانہ کئے – ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق 15 ناجائز منافع خوروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرواکر 20 جیل بھیجے دیئے گئے-پرائس مجسٹریٹس نے مہینہ بھر 32364 دکانوں اور 2958 مارکیٹس میں پرائس چیکنگ کی-