191

تھانہ ڈونگاگلٕی کی حدود باڑہ گلی سمندر کھٹہ روڈ پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھاٸی میں جاگری

تھانہ ڈونگاگلٕی کی حدود باڑہ گلی سمندر کھٹہ روڈ پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھاٸی میں جاگری

ایبٹ آباد(فرح ستی سٹی رپورٹر ایبٹ أباد )تھانہ ڈونگاگلٕی کی حدود باڑہ گلی سمندر کھٹہ روڈ پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جاگریایک شخص جاں بحق چار شدید زخمی تفصيلات کے مطابق گزشتہ روز،افسوس ناک واقعہ ہفتہ کے روز پیش آیا لاہور کینٹ کے رہائشی سیاح دوست گلیات کی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے جو تھانہ دونگا گلی کی حدود باڑیاں سمندر کھٹہ کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوئے




،پولیس کے مطابق کلٹس گاڑی برنگ سلور نمبر LEA 4850 بریک فیل ہونے سے الٹ کر گہری کھائی میں گری جس سے گاڑی میں سوار 5 دوست محمد واصف علوی ولد نصیر علوی، قاسم ولد محمد یوسف ،حمزہ ولد صادق،مجاہد حسین ولد آباد علی ،اسناد ولد قیصر زخمی ہوئے




جن کو مقامی افراد نے ہسپتال پہنچایا،ایوب میڈیکل کمپلیکس میں پانچ بہنوں کے اکلوتے بھائی محمد واصف علوی کی طبعیت سنبھل نہ سکی اور ڈاکٹرز کے آپریشن کرنے اور سرتوڑ کوشش کے باوجود زندگی کی سانسیں بحال کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا




اور خالق حقیقی سے جا ملا، واقعہ کے بعد نعش آبائی گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اور خوشیوں بھرے گھر اور والدین پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے،بعد ازاں نوجوان واصف علوی کو ریلوے آفیسر کالونی والٹن لاہور کینٹ کے مقامی قبرستان میں وہاں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں