100

آزادکشمیر کی جیل سے فرار ہونیوالے 19 قیدیوں میں سے مزید 2 قیدی پکڑے گئے

آزادکشمیر کی جیل سے فرار ہونیوالے 19 قیدیوں میں سے مزید 2 قیدی پکڑے گئے

آزادکشمیر کی جیل سے فرار ہونیوالے 19 قیدیوں میں سے مزید 2 قیدی پکڑے گئے

آزادکشمیر کی جیل سے فرار  ہونے والے 19 قیدیوں میں سے مزید 2 قیدیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایس پی ریاض مغل کے مطاق ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے فرار ہونے والے قیدیوں میں سے مزید 2 قیدیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

مفرور قیدی آصف اور اسامہ مرتضیٰ کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔گرفتار قیدی آصف کو قتل کے مقدمے میں 25 سال قید سنائی گئی تھی جب کہ قیدی اسامہ مرتضیٰ قتل کے مقدمے میں جیل میں تھا۔

ایس ایس پی کے مطابق فرار قیدیوں میں سے اب تک 6 قیدیوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، باقی مفرور قیدیوں کی تلاش مختلف ذرائع سے جاری ہے۔

خیال رہے کہ 30 جون کو ڈسٹرکٹ جیل سے 19 قیدی فرار ہو گئے تھے، جن کی گرفتاری کے لیے آزادکشمیر حکومت نے انعام بھی مقرر کر رکھا ہے۔

https://youtu.be/JJX-LTVOnL4

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں