74

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا

مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور  بجلی بم گراتے ہوئے  نیشنل الیکٹرک پاور  ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلوں میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔ سی پی پی اے نے مئی کی ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ 3 روپے 41  پیسےکا اضافہ مانگا تھا۔

کراچی کیلئےفی یونٹ بجلی سستی

دوسری جانب  نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی ایک روپے 67 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

کے الیکڑک صارفین کے لیے کمی اپریل 2024 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔

نیپرا  کی جانب سے  جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک صارفین کو  ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف جولائی 2024 کے بلوں  میں ملےگا، ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکڑک کے ماہانہ 300 یونٹس تک گھریلو صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا، کے الیکٹرک کے ای وی چارجنگ اسٹیشنز  اور زرعی صارفین پر بھی اطلاق نہیں ہوگا۔

https://www.youtube.com/watch?v=NBne1e07CPs&t=12s

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں