خیبر پختونخوا کابینہ نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دیدی 194

خیبر پختونخوا کابینہ نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دیدی

خیبر پختونخوا کابینہ نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دیدی

خیبرپختونخوا(شاہ باباحبیب عارف سے)پشاور معاون خصوصی اطلاعات خیبرپختونخوا کامران بنگش کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے کی منظوری دے دی ہے کابینہ اجلاس کے حوالے سے جاری بیان میں معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نیبر ہوڈز اور ولیج کونسلوں میں انتخابات کروائے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں تحصیل کونسلوں کے انتخابات کروائے جائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 20 شہروں کی لینڈ یوز ماسٹر پلان کی تیاری آخری مراحل میں ہے، نئے قانون سے شہروں کے بے ہنگم پھیلاؤ کو روکنے، خوبصورتی اور زرعی زمینوں کی حفاظت میں مدد ملے گی ان کا کہناتھا کہ کابینہ نے خیبر پختونخوا وقف پراپرٹی ترمیمی ایکٹ 2021 کی منظوری دی ہے جس سے وقف پراپرٹی کے اونے پونے داموں پر لیز اور توسیع کے رجحان کی حوصلہ شکنی ہو گی۔
کامران بنگش کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ نے 28 ریسٹ ہاؤسز کی فنانشل بڈ جبکہ ایف ڈبلیو او کے ذریعے گورنر ہاؤس نتھیا گلی کے ارد گرد باڑ لگانے کی بھی منظوری دے دی ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں محکمہ اوقاف کی 4 ہزار کنال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں