231

ٹھٹھہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام أباد تک عوامی لانگ مارچ کا قافلہ ضلع ٹھٹھہ میں داخل

ٹھٹھہ بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام أباد تک عوامی لانگ مارچ کا قافلہ ضلع ٹھٹھہ میں داخل

ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کی قیادت میں کراچی سے اسلام أباد تک عوامی لانگ مارچ کا قافلہ ضلع ٹھٹھہ میں داخل گھارو اور ٹھٹھہ میں سینیٹر سسئ پلیجو ، ایم پی اے علی حسن زرداری ، ضلعی صدر صادق علی میمن و دیگر نے استقبال کیا قبل ازیں لانگ مارچ کے شرکا اور پی پی پی قاٸدین کے استقبال کیلٸے پی پی پی ٹھٹھہ کی قیادت کی جانب سے دھابیجی ،

غریب أباد مارکیٹ ، گھارو ، گجو ، مکلی اور ٹھٹھہ شہر تک مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپیں لگاٸی گئ جہاں جیالے پارٹی گیتوں پر رقص کرتے اورگونیازی گو کے نعرے لگاتے رہے پیپلزپارٹی ثھٹھہ کی قیادت نے پارٹی چیٸرمین بلاول بھٹوزرداری کا گھگھر پہاٹک پر استقبال کیا اورایک بڑی ریلی کی صورت میں دھابیجی ، گھارو سے ہوتے ہوئے ٹھٹھہ پہنچایا پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے عوام کے بڑے استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہویے

پیپلز پارٹی چیٸرمن بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پی پی پی نے ملک کو آٸین دیا لیکن نیازی حکومت نے ملک کو مہنگاٸی میں دکہیل دیا ہے ہم نے نااہل حکومت کے خلاف لانگ مارچ کا اعلان کیا جسکا ٹھٹھہ کی عوام نے مثالی ساتھ دیا ہے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ زراعت کو تباہ کردیا ہے پانی اور یوریا کابحران ییدا کردیا ہے روزگار نہیں مل رہا ہے میڈیا پر پابندیاں ہیں عدلیہ پرحملہ ہوتا ہے جو جدوجھد شھید بھٹو اور محترمه نے کیا ہے تاکہ عوام کو حقوق ملے صدر زرداری نے اٹھارویں ترمیم کو بحال کیا

ہم ون یونٹ قاٸم ہونے نہیں دیں گے اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کے ہمراھ وزیراعلی سندھ سید مرادعلی شاھ ، پی پی پی سندھ کے صدر نثاراحمد کھوڑو ، سینیٹر سسئ پلیجو ، ڈاکٹر عبدالواحد سومرو ، صادق علی میمن ، ایم این اےشمس النساء میمن ، امتیاز احمدقریشی ، ایم پی اے علی حسن زرداری ، سید محمودعالم شاھ بخاری ، غلام قادر پلیجو ، ایم پی اے سید ریاض شاھ شیرازی ، عبدالحمید پنھور ، عبدالحمیدسومرو ، ایم این اے ایازشاھ شیرازی ، و دیگر موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں