124

پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

پنجاب حکومت کا کل تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے بند رکھنےکا اعلان

پنجاب  حکومت نے صوبے میں کل تمام سرکاری ونجی  اسکول ،کالجز  اور  جامعات میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کل تمام سرکاری ونجی کالجز اور جامعات میں چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بھی صوبے میں کل تمام سرکاری و نجی اسکول  بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ 18 اکتوبر کو اسکول بند  رکھنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

 صوبے بھر میں 2 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 2  دن کے لیے  دفعہ 144 بھی نافذکردی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 جمعہ 18 اکتوبر  سے ہفتہ 19 اکتوبر تک نافذ  رہےگی۔ صوبے میں ہر قسم کے احتجاج، جلوس جیسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144کے نفاذ کا فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیےکیا گیا ہے۔

https://youtu.be/VQFigTa4zBg

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں