ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بندش کے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع 180

ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بندش کے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بندش کے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ نے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بندش کے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹ اڈوں کیخلاف کریک ڈائون شروع کردیا-ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حنا رحمن نے کارروائی کرکے ایوب چوک پر ویگن اسٹینڈ خار دار تاریں لگاکر سیل کردیا-ویگن اسٹینڈ پر مالکان کی طرف سے پابندی کے باوجود ویگین چلائی جارہی تھیں-

اس کے ساتھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے ٹیم کا کچا کھوہ روڈ پر بھی ناکہ ناکہ لگا کر 7 ویگنیں تھانے بند کردیں- سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز کو انتباہ کیا ہے کہ حکمنامہ پر سختی سے عمل کیا جائے کورونا کی حالیہ لہر میں احتیاط کی ضرورت ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں