میٹرک کے امتحانات اکیڈمی مافیا نے مبینہ طور پر اپنی روایت دکھانا شروع کردی 258

میٹرک کے امتحانات اکیڈمی مافیا نے مبینہ طور پر اپنی روایت دکھانا شروع کردی

میٹرک کے امتحانات اکیڈمی مافیا نے مبینہ طور پر اپنی روایت دکھانا شروع کردی

ڈیرہ غازی خان ( بیوروچیف ) میٹرک کے امتحانات اکیڈمی مافیا نے مبینہ طور پر اپنی روایت دکھانا شروع کردی، امتحانی سنٹروں پر پرائیویٹ نگرانوں کی انٹری سمیت نقل کرانے کے لئے تعلیم کے ٹھیکیدار اکیڈمی مالکان نے نوٹوں کا استعمال شروع کردیا، ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول سنٹر نمبر 10 میں پرائیویٹ نگران کی امتحان کے دوران انٹری متعدد امیدوارں کو نقل کرانے کا انکشاف، سیکرٹری بورڈ بلال شاہین کا نقل مارنے والے اہلکار محمداحسان پر مقدمہ درج نہ کرانے کاکنٹرولر بورڈ پر زور میر ہزار خان گورنمنٹ ہائی سکول میں طالب علم کی جگہ دوسرا امیدوار پیر حل کرتا گرفتار مقدمہ درج،سنانواں میں امیدوار حل شدہ جوابی کاپی لیکر فرار چیئرمین ڈیرہ غازی خان بورڈ کا ایکشن، سنٹرز کا امتحانی عملہ تبدیل، جعلی نگران بھی گرفتار،

تفصیل کے مطابق ابدالین ہائر سکینڈری سکول دین پور مظفرگڑھ میں قائم میٹرک کے امتحانی سنٹر نمبر 10 پر جعلی نگران پکڑا گیا محمد احسن جو خود کو ابوبکر ظاہر کرتا ہے اور ایک پولیس اہلکار کا بیٹا بتایا جاتا ہے نے ابوبکر کے نام سے آرڈر کرا کے کیمسٹری کے پیپر میں بطور نگران ڈیوٹی دیتا رہا،ذرائع کے مطابق کنٹرولر کے احکامات پر گزشتہ روز انسپکشن ٹیم کے ابدالین ہائیر سیکنڈری سکول دین پور کے دورہ کے دوران جہاں پہلے دو انسپکٹر موجود تھے معروضی پرچے کے بعد انشائیہ پرچہ کے دوران ایک مشکوک شخص کو امتحانی سنٹر کے نزدیک پایا جو کہ انسپکشن ٹیم جن میں منیر اکبر لغاری ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری مظفرگڑھ، لیکچرر گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی مظفرگڑھ اسد عباس، پرنسپل گورنمنٹ کالج آف کامرس پروفیسر اظہر حسین جاوید وغیرہ کو دیکھ کر فوری طور پر بھاگنے کی کوشش کی جسے پکڑ لیا گیا

جس پر انسپکشن ٹیم نے اس سارے معاملے کی اطلاع کنٹرولر امتحانات مرزا ظہیر کو دی جو کہ آدھے گھنٹے میں مذکورہ سنٹر پہنچ گئے انہوں نے پولیس کو بلوا کر اسے گرفتار کرا دیا، جس کے خلاف پولیس تھانہ صدر میں مقدمہ نمبر 492/21 بجرم 420 پنجاب یونیورسٹیز اینڈ بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مال پریکٹسسز ایکٹ 1999 کے تحت نذیر احمد سپرنٹنڈنٹ مذکورہ سنٹر کی مدعیت میں درج کرلیا گیا یے ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ کرپشن کنگ محمد احسن کو بچانے کےلئے میدان میں کود پڑے تھے کنٹرولر بورڈ کو بار بار فون پر محمداحسان کے خلاف کاروائی نہ کرانے کا حکم جاری کرتے رہے جبکہ اسی جگہ قائم دوسرے سنٹر سے ایک جوابی کاپی غائب پائی گئی، دونوں سنٹرز پر سنگین بے ضابطگی پائی جانے پر اس کی رپورٹ چیئرمین بورڈ کشور ناہید رانا کو دی گئی، جن کے حکم پر ابدالین ہائر سیکنڈری سکول کے

سنٹر نمبر 10 کے سنٹر سپرنٹینڈنٹ نذیر احمد سمیت امتحانی عملہ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا ہے، اسی طرح میر ہزار خان گورنمنٹ ہائی سکول میں طالب علم عبدالرشید کی جگہ دوسرا امیدوار پیپر حل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا جسکے خلاف بھی مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ سنانواں میں ارسلان اصغر نامی طالب علم اپنے پیپر کی حل شدہ جوابی کاپی ساتھ لیکر فرار ہوگیا، امتحانات میں ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر چئیرمین بورڈ کشور ناہید رانا سخت اظہار برہمی کا اظہار کیا اس بارے میں انکا کہنا تھا کہ امتحانات کے دوران کسی قسم کی بے ضابطگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ امتحانات کے عوامل کو شفاف طریقے سے سرانجام دینا اولین ترجیح ہے انہوں نے مزید کہا کہ امتحانات کے دوران تمام سنٹروں کے سپرنٹنڈنٹ، نگران اور طلباء و طالبات کورونا ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد کریں ذرائع کے مطابق سیکرٹری بورڈ بلال شاہین نے پرائیویٹ اکیڈمیوں کے مالکان سے یارانے رکھے ہوئے اور انکے ساتھ ڈیلنگ کرکے لاکھوں روپے کما رہاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں