فلیگ مارچ میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اعلانات کے ذریعے حکومتی پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی 128

تحصیل کبیروالا سول انتظامیہ ، پنجاب پولیس ، اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ

تحصیل کبیروالا سول انتظامیہ ، پنجاب پولیس ، اور پاک آرمی کا مشترکہ فلیگ مارچ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) فلیگ مارچ میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اعلانات کے ذریعے حکومتی پابندی پر عملدرآمد کروانے کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی
اور تاجروں کو اس حوالہ سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت دی گئی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والی دکانوں کو سیل کردیا جائے گا
شہریوں سے ایک مرتبہ پھر یہ گُزارش کی جاتی ہے

کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں، اس ناگہانی آفت کے مشکل وقت میں پولیس ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمیشہ کی طرح فرنٹ لائن پر موجود ہیں .
تحصیل انتظامیہ کے ساتھ قانون نافذ کرنے والے ادارے دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک ہیں حکومتی جاری کردہ ہدایت پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانوُنی کاروائ کرتے ہوُئے سختی سے نمٹا جائے گا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں